ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پرانی پنشن اسکیم کو نافذ نہیں کیا جاسکتا: پوار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-16
in قومی خبریں
A A
آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کرانا باعث شرم :لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کرناٹک اسمبلی انتخابات: نوٹیفکیشن 13 اپریل، پولنگ 10 مئی کو

ایم سی ڈی ‘ایلڈرمین’ کی تقرری: دہلی حکومت کی درخواست پر لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو سپریم کورٹ کا نوٹس

ممبئی//مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اجیت پوار نے پرانی پنشن کے نفاذ کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ پرانی پنشن 2005 کے بعد بند کر دی گئی تھی اور یہ فیصلہ قومی سطح پر اس وقت کیا گیا تھا جب مسٹر منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے ۔ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ اس اسکیم کو اس وقت روک دیا گیا تھا جب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اقتدار میں تھی۔
دریں اثنا ریاستی حکومت حالانکہ پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کے بارے میں مثبت ہے . یہاں تک کہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ ملازمین ہڑتال ختم کر دیں، لیکن ملازمین اپنی ہڑتال پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
مسٹر پوار نے کہا کہ پرانی پنشن اسکیم ملازمین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ سال 2005 کے بعد ریاستی حکومت کی خدمت میں آنے والے ملازمین کی پنشن روک دی گئی ہے جس سے سرکاری ملازمین مستقبل کو لے کر فکرمند ہیں۔ حال ہی میں یہاں ہونے والی میٹنگ میں اس پر بات ہوئی تھی، لیکن کوئی راستہ نہیں نکل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اور حکومت پرانی پنشن کے حوالے سے کوئی حل نکالیں۔ ملازم اور حکومت دونوں کو ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
این سی پی لیڈر نے کہا کہ ریاستی حکومت ملازمین کی تنخواہوں پر ہر سال 1,55,000 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے ، جبکہ پنشنرز کی پنشن پر 36,000 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ریاست کو ہر سال حاصل ہونے والی آمدنی کو دیکھتے ہوئے ریاستی ملازمین کے لیے پرانی پنشن کا نفاذ ممکن نہیں ہے ۔
ریاست کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے بعد اب اپوزیشن پارٹی کے لیڈر بھی پرانی پنشن کی مخالفت کر رہے ہیں جس سے صاف ہے کہ اسمبلی میں ملازمین کے لیے بولنے والا کوئی نہیں ہے ۔ اس سے ملازمین میں مزید غصہ آگیا ہے ۔
مسٹر شندے نے اسمبلی کو بتایا کہ پرانی پنشن اسکیم کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی کے ارکان میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر سبودھ کمار، کے پی بخشی اور سدھیر کمار سریواستو ہوں گے ۔ اکاؤنٹس اینڈ ٹریژری کمیٹی کے ڈائریکٹر کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ۔ کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی پرانی پنشن کے نفاذ کے اثرات پر غور کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی مرکزی حکومت کی پنشن اسکیم کا بھی مطالعہ کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا تاہم اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازمین کا مستقبل محفوظ ہو۔ مسٹر شندے نے یقین دلایا کہ حکومت پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ کے بارے میں مثبت ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا اعلان صنعت کاروں کی ہر ممکن مددکی جائے گی مگر زمین جبرا نہیں لیا جائے گا

Next Post

ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی، پلے کارڈ لہرانے پر سخت انتباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
قومی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخابات: نوٹیفکیشن 13 اپریل، پولنگ 10 مئی کو

2023-03-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ایم سی ڈی ‘ایلڈرمین’ کی تقرری: دہلی حکومت کی درخواست پر لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو سپریم کورٹ کا نوٹس

2023-03-30
ہندوستانی فوج روس میں ووستوک 2022 مشق میں حصہ لے رہی ہے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے مقامی کمپنیوں کے ساتھ 5400 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے

2023-03-30
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری
قومی خبریں

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

2023-03-30
افسران کو ہر گھر میں کنکٹویٹی کو یقینی بنانا چاہئے : وزیر مواصلات
قومی خبریں

راہل گاندھی اپنی انا کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہوئے : وشنو

2023-03-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

مودی بتائیں، اڈانی کی کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کہاں سے آئے : کھڑگے

2023-03-30
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
قومی خبریں

ہندوستان علاقائی سلامتی کے لیے افریقی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا: راجناتھ

2023-03-29
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
قومی خبریں

کانگریس حکومت کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف ‘مہا ستیہ گرہ’ کرے گی

2023-03-29
Next Post
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار

ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی، پلے کارڈ لہرانے پر سخت انتباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.