منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-15
in کھیل
A A
اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبورن// آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے ہندوستان کا دورہ نہ کرنے کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ 17 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو اس کی تصدیق کی اپنی والدہ کی خرابی صحت کی وجہ سے کمنز 19 فروری کو دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد ہندوستان کے دورے سے وطن واپس لوٹے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسمتھ نے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کی۔ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اپنی والدہ ماریہ کے انتقال کے بعد کمنز ون ڈے سیریز کے لیے بھی ہندوستان واپس نہیں آئیں گے۔
میکڈونلڈ نے کہاکہ "پیٹ واپس نہیں آئیں گے۔ وہ اب بھی گھر میں سب کا خیال رکھے ہوئے ہے۔ ہماری ہمدردیاں پیٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔”
آسٹریلیا نے جمعہ سے ممبئی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لیے کمنز کی جگہ کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا ہے۔ نیتھن ایلس کو پہلے ہی زخمی رچرڈسن کے متبادل کے طور پر 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جوش ہیزل ووڈ نے نومبر میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے میچ میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی، حالانکہ وہ انجری کے باعث بھارت میں نہیں کھیل سکیں گے۔ اسمتھ اس سے قبل 51 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کر چکے ہیں۔
تیز گیند بازوں کی عدم موجودگی کے علاوہ آسٹریلیا نے اکتوبر-نومبر کے دوران بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اپنے منصوبوں کو مضبوط کرتے ہوئے اپنی بہترین ون ڈے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔
میکسویل اپنی ٹانگ کے فریکچر سے صحت یاب ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ دہلی ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے والے ڈیوڈ وارنر بھی فٹ ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ مچل مارش ٹخنے کی سرجری کے بعد میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ بمقابلہ انڈیا: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، سٹیو اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبوشگن، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلیس، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، مچل سٹارک، نیتھن ایلس ، ایڈم زمپا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وہ کون لوگ ہیں جو ویرات کوہلی پر تنقید کرتے ہیں، محمد عامر

Next Post

افغان کھلاڑی اپنے رویے پر نظر رکھیں، نجم سیٹھی نے خبردار کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

افغان کھلاڑی اپنے رویے پر نظر رکھیں، نجم سیٹھی نے خبردار کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.