منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاک افغان ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in کھیل
A A
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایک خواب پورا ہوا، گلبدین نائب

اب شائقین آئی پی ایل میں کمنٹری کے سب ٹائٹلز پڑھ سکیں گے

لاہور// پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک افغان ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے چیف سیلکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے افغانستان نے سیریز کے لیے رابطہ کیا کیونکہ ان کی آسٹریلیا کے ساتھ سیریز ختم ہوگئی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کے ریسٹ اور انجریز کے سبب ہم نے منع کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا بہت اصرار تھا، اس دوران ہمیں بتایا گیا کہ حکومت نے بھی افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی ہے، اس لیے ہم نے درخواست قبول کرلی۔انہوں نے کہا کہ اٖس حوالے سے افغانستان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے بات چیت چلتی رہی، اس دوران میڈیا میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئیں حالانکہ ہم نے کسی قسم کا کوئی عندیہ نہیں دیا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اب اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں، تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہیں اس پر سب کو اتفاق ہے، ہمیں اب ورلڈکپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آگے بہت سارے میچز آرہے ہیں، اس لیے ہم نے سوچا کہ کچھ پلیئر کو آرام دینا چاہیے، جن کی انجریز ہیں ان کو بھی آرام دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اصل دھیان اب ورلڈ کپ پر دھیان دینا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے ابھی سے کام شروع کرنا پڑے گا، اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو جانچنے کے لیے ہم اس سیریز کو ٹریننگ راؤنڈ سمجھیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم بابر اعظم، رضوان، فخر، حارث روؤف اور شاہین آفریدی کو ریسٹ دے رہے ہیں، میں نے سب سے بات کرلی ہے، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے، بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے، ہمارے سینیئر کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاک افغان ٹی 20 سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے شاداب خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
چیف سیلکٹر ہارون رشید نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شان مسعود اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر سیریز کے لیے ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین 20 ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا تو پاکستان وہاں نہیں کھیلے گا، نجم سیٹھی

Next Post

ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور خاک میں مل گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
کھیل

ایک خواب پورا ہوا، گلبدین نائب

2023-03-28
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

اب شائقین آئی پی ایل میں کمنٹری کے سب ٹائٹلز پڑھ سکیں گے

2023-03-28
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
کھیل

بی سی سی آئی کی اپیل کے بعد اندور کی پچ ریٹنگ میں تبدیلی

2023-03-28
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

بی سی سی آئی کے نئے معاہدے میں جڈیجہ کو ملی ترقی، کئی کھلاڑیوں کا ہوا ڈیموشن

2023-03-28
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

کیپٹلس، ممبئی پہلے ڈبلیو پی ایل خطاب کے لیے کریں گے مقابلہ

2023-03-26
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے
کھیل

ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی، شاداب

2023-03-26
ثانیہ-لوسی کی جوڑی کی چارلسٹن فائنل میں شکست
کھیل

ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

2023-03-26
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی
کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 198 رنز سے شکست دے دی

2023-03-26
Next Post
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور خاک میں مل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.