منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

باخموت جہنم بن گیا: کمانڈر، پیچھے نہیں ہٹیں گے: زیلنسکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in عالمی خبریں
A A
مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی

Zalenski

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

کیف//
مشرقی یوکرین کے صوبے ڈونیٹسک میں باخموت شہر کو روسی افواج نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ واگنر افواج کے ذریعہ باخموت کے کچھ حصوں پر کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔ باخموت میں صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ ان انتہائی خراب حالات میں بھی یوکرین کی افواج نے شہر چھوڑنے اور انخلا سے انکار کردیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی رات کی تقریر میں ان وجوہات کو بیان کیا جنہوں نے انہیں شہر سے اپنے فوجیوں کو واپس نہ بلانے پر اکسایا ہے۔ زیلنسکی کی جانب سے باخموت کے ’’جہنم‘‘ سے نہ نکلنے کے اعلان سے قبل میدانی صورتحال پر رپورٹس میں یہ سامنے آیا تھا کہ محاذ پر موجود روسی افواج میں اندرونی تنازعات موجود ہیں۔ زیلنسکی نے پیر کی شب ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ باخموت میں میدان کی صورتحال کے متعلق مشورے دیتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں جبکہ وہ حقائق سے واقف نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے چیف آف سٹاف کے ساتھ ایک میٹنگ میں مشورہ کیا تھا اور انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پیچھے نہ ہٹیں بلکہ شہر کے وسط میں دفاع اور پوزیشن کو مضبوط کریں۔ انہوں نے شہر میں کمک بھیجنے کی جانب بھی اشارہ کیا۔ باخموت میں تعینات یوکرینی کمانڈروں میں سے ایک وولودیمیر نزارینکو نے کل تصدیق کی کہ انخلاء کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اور مشکل حالات میں ہماری دفاعی فورسز ثابت قدم ہیں۔
رائٹرز کے مطابق انہوں نے ٹیلیگرام ایپ پر ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ باخموت اور اطراف کے علاقے جہنم نما بن چکے ہیں۔ پوری مشرقی محاذ پر حالات ایسے ہی ہیں۔
واگنرکے سربراہ یوگینی پریگوزین نے کچھ روسی افواج پر غداری کا الزام لگایا تھا اوراپنی افواج کو مزید گولہ بارود فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کل ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ ان کے معاون کو فوج کے آپریشن ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ اس سے بخوبی اندازہ ہورہا ہے کہ روسی افواج اور واگنر میں اختلافات موجود ہیں۔ روس باخموت کو چاروں اطراف سے گھیرنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ موسم سرما کی کارروائی کے عروج پر آدھے سال سے زائد عرصے میں اپنی پہلی بڑی فتح حاصل کی جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کو لوٹنے والوں کا ساتھ دینا انتہائی تشویشناک : کیجریوال

Next Post

پیرو :5 فوجی دریا میں ڈوب کر ہلاک،1 لا پتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

پیرو :5 فوجی دریا میں ڈوب کر ہلاک،1 لا پتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.