جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتیرس کا 6 سال میں پہلا دورہ عراق

یو این رہنما متعدد عراقی حکام سے ملاقات کریں گے، پناہ گزین کیمپ اور کردستان کا بھی دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in عالمی خبریں
A A
تیل کی صنعت نے انسانیت کا گلا دبا رکھا ہے؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Chief

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

بغداد//
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس 6 سال میں عراق کے اپنے پہلے دورے پر منگل کی شام بغداد پہنچے، دورے کا مقصد ملک میں قیام امن کے لیے "کوششوں کی حمایت” کرنا ہے۔
ان کے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، "یہ یکجہتی کا دورہ ہے۔ عراق میں عوام اور جمہوری اداروں کے ساتھ یکجہتی، اور یکجہتی کا مطلب یہ ہے کہ اقوام متحدہ ملک کے اداروں کے استحکام کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ”
اپنے بیان میں، سیکرٹری جنرل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عراقی کھلے اور جامع مذاکرات کی بدولت ان مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پا لیں گے جن کا انہیں سامنا ہے۔”
عراقی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑ کر جانے والے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کی کوششوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ عراق میں "ٹھوس جمہوری اداروں کے ساتھ امن اور خوشحالی کا مستقبل” ہوگا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا، "سیکرٹری جنرل تمام عراقی شہریوں کے لیے امن، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے عراق کی کوششوں کی حمایت کے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے عراق میں موجود ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ گتیرس بغداد میں "عراق وزیر اعظم محمد شيّاع السوڈانی اور متعدد دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جن میں خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ عراقی دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے عملے سے بھی ملاقات کریں گے”۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے کہا کہ گوتریس کا دورہ عراقی حکومت کی ہر سطح پر کوششوں کی حمایت کے تناظر میں ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی نے الصحاف کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ "عراق کی جانب سے ادا کیے گئے متوازن کردار کا اظہار ہے جس سے بین الاقوامی امن اور سلامتی میں اضافہ ہوتا ہے۔”جمعرات کو، گتیرس اربیل جانے سے پہلے شمالی عراق میں بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کردستان کی علاقائی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
عراق سے سیکرٹری جنرل کم ترقی یافتہ ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہودی آبادکاروں نے ایمبولینس پر حملہ کر دیا، 3 فلسطینی زخمی

Next Post

روس نے جعلی معلومات کے الزام پر وکی پیڈیاپر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

روس نے جعلی معلومات کے الزام پر وکی پیڈیاپر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.