ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کپواڑہ میں پراسرار طورپر لاپتہ ہوے شخص کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in ٹاپ سٹوری
A A
کپواڑہ میں پراسرار طورپر لاپتہ ہوے شخص کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر/یکم مارچ
شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید ڈار نامی شخص‘جو مبینہ طور پر دسمبر میں فوج کی طرف سے اٹھائے جانے کے بعد لاپتہ ہوا تھا‘ کی لاش بر آمد کی گئی ہے اور اس کو آخری رسومات کی ادائیگی کےلئے لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے ۔
کپواڑہ پولیس کی جانب سے بدھ کی شام جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 16دسمبر 2022 کو لاپتہ ہوئے عبدالرشید ڈار ساکن کونن کپواڑہ کی لاش بدھ کی صبح پی کے گلی جنگلی علاقے سے برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو سب ضلع ہسپتا ل کپواڑہ پہنچایا گیا جہاں پر اہل خانہ نے اُس کی شناخت کی اور بعد ازاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی انجام دی ۔
بیان میںمزید کہاکہ آخری رسومات کی ادائیگی کی خاطر نعش کو وارثین کے سپرد کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گی ہے ۔
ترہگام بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین محمد عبداللہ میر کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہم نے آج چار بجے لاش بر آمد کی۔انہوں نے یو این آئی کو فون پر بتایا”فی الوقت ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ لاش سڑی ہوئی تھی اور بظاہر اس کو کافی گہرا دفن کیا گیا تھا“۔ان کا کہنا تھا” ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ لاش کہاں سے پائی گئی“۔
بتادیں کہ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ 15دسمبر 2022کی درمیانی شب مبینہ طورپر فوج نے اُن کے لخت جگر کو حراست میں لیا اور بعد ازاں اگلے روز گھر والو کو بتایا گیا کہ عبدالرشید فوج کی گرفت سے بھاگ گیا ہے ۔اہل خانہ نے سری نگر اور کپواڑہ میں متعدد مرتبہ لاپتہ ہوئے نوجوان کی باز یابی کی خاطر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے آواز بلند کرنے کے بعد ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے 23دسمبر کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ عبدالرشید کو ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں فوج نے حراست میں لیا اور ہائیڈ آوٹ پر چھاپہ ماری کے دوران وہ فوج کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
یہاں یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے دوران عبدالرشید کا معاملہ اُٹھایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت ہی شگوفے پھوٹنے سے کسان پریشان

Next Post

سمجھ میں نہ آنے والی باتیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سمجھ میں نہ آنے والی باتیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.