منگل, نومبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in ٹاپ سٹوری
A A
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ یکم مارچ

وادی کشمیر میں بدھ کے روز طویل سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ۔

متعلقہ

وزیراعلیٰ کا ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے پر زور

مرکز اور جموں و کشمیر میں بداعتمادی کیلئے این سی ذمہ دار:محبوبہ

اسکولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی جہاں سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھوئی ہوئی سی رونق لوٹ آئی وہیں تعلیمی اداروں کی خاموشی بھی بچوں کی چہچہاہٹ سے ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح شہر و دیہات میں مختلف النوع صاف وشفاف وردیوں میں ملبوس بچوں کو اپنے اپنے اسکولوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعض بچے اسٹافوں پر اپنے والد یا والدہ کے ہمراہ اسکول بس کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے تو بعض بچوں جن کے اسکول نزدیک ہی واقع ہیں، کو پیدل کاندھوں پر کتابوں کے نئے بیگ لدے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے اپنے اسکولوں کی طرف رواں دواں دیکھا گیا۔بچوں کے چہروں پر خوشی سے ان کی خوبصورتی اور معصومیت میں مزید چار چاند لگ گئے تھے ۔

مقتدیٰ مہدی نامی ایک طالب علم نے یو این آئی کو بتایا کہ طویل سرمائی چھٹیوں کے بعد اسکول جانا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘ہم بہت خوش ہیں، وردی پہن کر اسکول جانا اور پھر وہاں اپنے اساتذہ کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے میں ایک الگ ہی لطف ہے ’۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ کئی طلبا کے ساتھ چھٹیوں کے دوران بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن ایسے بھی طلبا ہیں جن کے ساتھ چھٹیوں کے بعد اسکول میں ہی دوبارہ ملتے ہیں جس کا بہت ہی اشتیاق رہتا ہے ۔

ایک اور طالب علم نے کہا کہ صبح کو وردی پہن کر اسکول جانے میں جو مزہ ہے وہ ٹیوشن جانے میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کا ماحول ہی کچھ الگ ہوتا ہے ۔

ناصر احمد نامی ایک استاد نے بتایا کہ بچے ہی ایک تعلیمی ادارے کی شان و شوکت ہیں ان کی غیر موجودگی میں اسکولوں میں سناٹا چھایا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بچے اسکول آتے ہیں تو ہر طرف بہار ہی بہار نظر آتی ہے ۔

متعلقہ حکام نے سری نگر میونسپل کونسل کے حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار صبح کے نو بجے سے دو بجے تک مقرر کئے ہیں۔

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے اس کے متعلق کہا کہ اسکول ٹائنمنگ میں تبدیلی اس لئے کی گئی ہے تاکہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جو کئی کام چل رہے ہیں، وہ ٹریفک جام کا باعث نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بچوں اور والدین کا تعاون ہمیں ملتا رہے گا تاہم اس سے جو انہیں زحمت اٹھانا پڑی ہے ہم اس کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

بتادیں کہ امسال بچوں کو اسکول کھلنے کے ساتھ ہی پڑھائی شروع نہیں ہوگی بلکہ بچوں کو اپنی اپنی جماعتوں کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینا ہوگا۔

حکومت نے جموں وکشمیر میں بھی نومبر دسمبر کے بجائے مارچ تعلیمی سیشن شروع کیا ہے ۔

وادی میں پرائمری اسکول یکم دسمبر 2022 سے ہی سرمائی تعطیلات کے لئے بند ہوئے تھے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک 12 دسمبر سے اور نویں سے بارہویں جماعت تک 19 دسمبر سے سرمائی تعطیلات شروع ہوئی تھیں۔

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس بخشی اسٹیڈیم سے روانہ

Next Post

کشمیر:گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف جمع، اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خراب رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیراعلیٰ کا ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے پر زور

2026-11-02
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

مرکز اور جموں و کشمیر میں بداعتمادی کیلئے این سی ذمہ دار:محبوبہ

2026-11-02
پٹنی ٹاپ ہوٹل اراضی تجاوزات کیس میں۱۱کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک
اہم ترین

پٹنی ٹاپ ہوٹل اراضی تجاوزات کیس میں۱۱کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک

2026-11-02
’قومی زعفراب مشن  کے بعد زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوا ‘
اہم ترین

پانپور میں زعفران کی فصل کی کٹائی شروع، گزشتہ سال کے بھاری نقصان کے بعد بہتر پیداوار کی امید

2026-11-02
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

دربار مو کا پہلا دن: ڈیلی ویجرز اور آشا ورکروں کا احتجاجی مارچ

2026-11-02
اسمبلی انتخابات سے قبل فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میںاضافہ
اہم ترین

  ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ  کے دھماکے میں فوجی پورٹر کا پاؤں ضائع

2026-11-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

اننت ناگ میں مسجد پر پتھراؤ کے الزام میں چار افراد حراست میں

2026-11-02
اہم ترین

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ۳ہزار معاملات میں کارروائی

2026-11-02
Next Post
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

کشمیر:گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف جمع، اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خراب رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.