جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ویلنگٹن// ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی اس کے ساتھ ہی فالو آن کھیلنے کے بعد جیتنے والی وہ دنیا کی تیسری ٹیم بھی بن گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی بار فالو آن کھیل کر جیت کا کارنامہ انجام بھی دیا ہے۔ 1884 میں سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فالو آن کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد 1981 میں ہینڈگلے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اس کارنامے کو دہرایا اور دوسری بار فالو آن کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دی۔ اور تیسری بار یہ کارنامہ کولکتہ میں 2001 میں ہوا۔ ہندوستان نے فالو آن کھیلے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ وہیں نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں 1 رن کے فرق سے جیتنے والی دوسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔

آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 210 رنز بنانے تھے۔ لیکن ٹیم صرف 209 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے فالو آن کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 483 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کو دوسری اننگز میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر جیت کے لیے 258 رنز درکار تھے۔ انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 1 وکٹ پر 48 رنز بنا لیے تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے 209 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں نیل ویگنر نے 4 اور کپتان ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے پانچویں دن 48 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے اننگز میں 32 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اولی رابنسن 53 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔ وہ صرف 2 رنز بنا سکے۔ ساتھ ہی بین ڈکٹ بھی 59 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اولی پوپ بھی 80 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے ۔ اسی سکور پر ہیری بروک بھی ایک گیند کھیلے بغیر رن آؤٹ ہو کر پویلین چلے گئے۔
تاہم اس کے بعد جو روٹ اور بین اسٹوکس نے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 121 رنز کی شراکت ہوئی۔ لنچ تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر 168 رنز بنا لیے تھے۔ بین اسٹوکس 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 116 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ ان کے جانے کے بعد انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 202 رنز پر گری اور جو روٹ بھی 95 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ان کی واپسی کے بعد کوئی بھی بلے باز نہ چل سکا، گو کہ بین فوکس نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ وہ 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے آخری وکٹ پر 6 رنز درکار تھے۔ لیکن جیمز اینڈرسن بھی 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح انگلینڈ کو 1 وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
جیت کے لیے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 256 رنز بنا سکی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ میچ 1 رن سے جیت لیا۔
دوسرے ٹیسٹ کا میچ کافی دلچسپ موڑ پر تھا ۔ آخر تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ انگلینڈ جیتے گا یا نیوزی لینڈ۔ لیکن آخر میں کیوی ٹیم دوسرے میچ میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ کین ولیمسن اور نیل ویگنر نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ویلنگٹن ٹیسٹ کی خاص بات یہ تھی کہ نیوزی لینڈ نے فال آن کھیلنے کے بعد انگلینڈ کو شکست دی۔

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ‘ہندوستان کی جی ٹوینٹی کی صدارت کے موضوع پر خطبے کا انعقاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے دہلی میں واٹر باڈیز کے احیا کے طور طریقوں کا مطالعہ کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ‘ہندوستان کی جی ٹوینٹی کی صدارت کے موضوع پر خطبے کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.