پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شہر بدلنے والا ہے‘ فوٹو کھینچ کر رکھ لیجئے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

صاحب اگرآپ ہمارا مشورہ مان لیں تو…تو آج کے آج اپنے شہر ‘ خاص کرلالچوک کی ایک عدد فوٹواپنے موبائل فون میں قید کر لیجئے …ہاں اگر ممکن ہو ا تو… تو ایک عدد سیلفی بھی لیجئے … لیکن سیلفی لیتے وقت اس بات کا خیال رکھ لیجئے کہ…کہ پس منظر میں گھنٹہ گھر کے بغیر کچھ اور قید ہو جائے… وہ کیا ہے کہ ہم … ہم نے گھنٹہ گھر کولالچوک اور لالچوک کو گھنٹہ سمجھ رکھا ہے… جبکہ گھنٹہ گھر‘ صرف گھنٹہ گھر لالچوک نہیں ہے اور… اور لالچوک چوک گھنٹہ گھر نہیں ہے… بس اس بات کو یقینی بناکر اپنی ایک اچھی سے سیلفی کھینچ لیجیے گا کہ… کہ اپنے چیف سیکریٹری صاحب کاکہنا ہے کہ … کہ کچھ ہی دنوں میں سرینگر کا ‘ لالچوک کا حلیہ اس قدر بگڑ … معاف کیجئے گا کہنے کا مطلب ہے کہ اس قدر بدل جائے گا کہ … کہ کوئی اسے پہنچان نہ سکے گا… اسی لئے ہم آپ کو مشورہ دے رہے ہیںکہ لالچوک کی ایک عدد فوٹو کھینچ لیجئے …تاکہ کل کو جب لالچوک کی شکل و صورت بدل جائیگی … آپ کو اس بات کا اطمینان ہو گا کہ… کہ جن کھنڈرات پر نیا لالچوک بن گیا ہے ‘ وہ کھنڈرات آپ کے موبائل فون میں قید ہیں اور… اور سو فیصد ہیں ۔ رہا سوال کہ اپنے نئے شہر ‘ اپنے نئے لالچوک میںکیا ہو گا… دیکھئے یہ بات ہم بھی نہیں جانتے ہیں کہ کیا ہو گا … لیکن… لیکن کیا نہیں ہو گا وہ ہم جانتے ہیں اور… او ر سو فیصد جانتے ہیں… یہ جانتے ہیں کہ لالچوک میں ٹریفک میں نظم و ضبط نہیں ہو گا …یعنی سمارٹ شہر ‘ سمارٹ لالچوک کی سڑکوںپر جام نہیں ہو گا‘ایسا نہیں ہو گا‘یعنی جام ہو گا اور سو فیصد ہو گا ۔ فٹ پاتھ خالی نہیں ہو گا … یہ صرف چلنے والوں کیلئے ہی نہیں ہو گا … دکانوں کا مال دکانوں کے اندر نہیں ہو گا… بلکہ نصف سے زیادہ مال فٹ پاتھوں پر ہو گا … مجال کہ راہ گیر اس مال کو چھوئے بھی ‘ ٹکر تو دور کی بات ہے‘ غیر ارادی طور پر اگر وہ اس مال کو چھوکر گزرے تو… تو’تم اندھے ہو‘ دیکھ کے چل نہیں سکتے کیا‘ … اتنا تو سننا ہی پڑے گا … کہ اس کے بغیر‘ یہ سنائے بغیر دکاندار کو سکون اور چین نہیں آئے گا اور… اور بالکل بھی نہیں آئیگا ۔ رہی بات کہ سمارٹ سٹی اور سمارٹ لالچوک میں کیا کیا ہو گا… اس کیلئے ہمیں اور آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑیگا اور بالکل بھی نہیں کرنے پڑا کہ … کہ بات صرف ۱۵؍اپریل تک کی ہے‘ ڈیڑھ ماہ کے انتظار کی ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سے ملاقات:’افسران لوگوں کے مفادات کا تحفظ کریں‘

Next Post

خوابوں کی تعبیر، نئے بجلی پروجیکٹ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

خوابوں کی تعبیر، نئے بجلی پروجیکٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.