ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ایل جی سے ملاقات:’افسران لوگوں کے مفادات کا تحفظ کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in ٹاپ سٹوری
A A
فعال شہری بدعنوانیوں کیخلاف طاقتور ہتھیار:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں /۲۸فروری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’ ایل جی ملاقات گریوینس ہیرنگ ‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر اپنی شکایات درج کی تھیں ۔
عوامی سماعت کے دوران متعدد معاملات کو موقع پر ہی نمٹا ئے گئے جس پر درخواست دہندگان نے لیفٹیننٹ گورنر کاشکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ” جے کے جی آر اے ایم ایس شکایات کا طریقہ کار خدمات کے معیار کے بارے میں تاثرات اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نظام میں شفافیت ، دیانتداری اور جوابدہی کو مضبوط بنانے سمیت متعدد مقاصد کی تکمیل کر رہا ہے “ ۔
اکھنور سے تعلق رکھنے والے سنجے شرما کی جانب سے اپنے علاقے میں ٹیوب ویل کے کام نہ کرنے کے حوالے سے درج کی گئی ایک شکایت پرضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے بتایا کہ اس ٹیوب ویل کو تین دِن کے اَندار نئے ٹیوب ویل سے تبدیل کیا جائے گا۔
ایک اور شکایت میں ایک درخواست دہندہ نے اَفسران سے درخواست کی تھی کہ وہ وجے پور کے گاو¿ں بگونہ میں ایک قدیم مندر تک سڑک رابطہ فراہم کریں ۔لیفٹیننٹ گورنرنے ڈپٹی کمشنر سانبہ کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی ۔
پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت واجب الادا سبسڈی جاری کرنے سے متعلق شکایت پر جے اینڈ کے بینک کے چیئر مین نے بتایا کہ اس مسئلے کو۵۱ دنوں کے اندر حل کر لیا جائے گا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ سبسڈی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کریں تا کہ کسی بھی بیک لاگ کو ختم کیا جا سکے ۔
جگانو اودھمپور میں پانی کی فراہمی کے مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس معاملے کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا کیونکہ متعلقہ اسکیم کے تحت کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ پیشگی انتظامات کریں تا کہ آنے والے موسم گرما میں لوگوں کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
پونچھ کے ایک درخواست دہندہ کی طرف سے میریج اسسٹنس سکیم کے تحت مالی امداد میں تاخیر کے بارے میں درج کرائی گئی شکایت میںلیفٹیننٹ گورنرنے ڈپٹی کمشنر پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کے انکوائری کریں اور ۵۱ دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔
گورنمنٹ کے احاطے میں تجاوزات کے حوالے سے میر ارشاد حسین کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور شکایت میں اننت ناگ میں مڈل اسکول حاجی پورہ ضلع انتظامیہ کو اسکول کی زمین سے تجاوزات ہٹانے اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔
کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے وسیم اشرف نے پانی کی فراہمی کیلئے پائپوں کی فراہمی کے سلسلے میں جے کے جی آر اے ایم ایس کے ذریعے مسئلے کے فوری حل کیلئے ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
ایڈیشنل سیکرٹری عوامی شکایات سیل جے اینڈ کے محترمہ نریندر کور نے ایل جی ملاقات کی کارروائی اَنجام دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

Next Post

شہر بدلنے والا ہے‘ فوٹو کھینچ کر رکھ لیجئے!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

شہر بدلنے والا ہے‘ فوٹو کھینچ کر رکھ لیجئے!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.