منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اونتی پورہ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا:وجے کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ تین اضلاع دہشت گردوں سے پاک‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/28فروری

جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مقامی جنگجو ہلاک جبکہ ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان بھی از جان ہوا۔

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ اونتی پورہ کے پدگام پورہ گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو درمیانی شب محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی ۔

کمارنے کہاکہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا او راس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

ان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک ہوا جس کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

اے ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پدگام پورہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح سلامتی عملے نے جوں ہی مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تووہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔

کمار کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا جس کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ کے بطور ہوئی ۔

اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔ انہوں نے کہاکہ عاقب مشتاق نے پہلے حز ب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی اور بعدازاں ٹی آر ایف نامی ممنوع تنظیم میں شامل ہوئے ۔انہوں نے بتایاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

Next Post

اونتی پورہ جھڑپ میں ایک اور جنگجو ہلاک ‘تعداد 2

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

اونتی پورہ جھڑپ میں ایک اور جنگجو ہلاک ‘تعداد 2

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.