جموں//
جموں کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک زنگ آلود انٹی ٹینک سرنگ بر آمد کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے ماوا گاؤں کے نزدیک دریائے بسنتر کے کنارے پر بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی نے جمعے کی شام ایک زنگ آلود انٹی ٹینک سرنگ پائی۔
ذرائع نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا ہے اور اس سرنگ کو ناکارہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔