بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ‘ مارچ میں ایک لاکھ اسی ہزار وارد ہوئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-10
in مقامی خبریں
A A
کشمیر:سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ، مارچ میں ایک لاکھ اسی ہزار سیاح وارد وادی

Tulip Garden,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
اپنے منفرد قدرتی حسن و جمال کے لئے دنیا بھر میں مشہور وادی کشمیر میں سال رواں کے ابتدائی مہینوں کے دوران سیاحوں کی ریکارڈ ساز آمد درج کی جا رہی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ماہ مارچ میں قریب ایک لاکھ اسی ہزار سیاح وادی کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوئے ہیں جو گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایک ریکارڈ ہے ۔
سیاحوں کی تعداد میں درج ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر سرینگر ہوائی اڈے پر روزانہ قریب ۹۲پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں جن میں روز آٹھ سے نو ہزار سیاح وارد وادی ہوجاتے ہیں۔
ادھر سرینگر اور وادی کے سیاحتی مقامات جیسے گلمرگ، پہلگام وغیرہ میں ہوٹلوں کے تمام کمروں کی بکنگ ہوئی ہے جبکہ دیگر گیسٹ ہاؤسز اور ہاؤس بوٹس بھی گنجائش کے مطابق بھرے ہوئے ہیں۔
محکمہ سیاحت کے ذرائع کے مطابق رواں سیزن کے دوران اب تک زائد از تین لاکھ سیاح وارد وادی ہو کر یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں پہلی بار امسال سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد وارد وادی ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہ مارچ کے دوران ہی ایک لاکھ اسی ہزار سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی جو گزشتہ دس برسوں کے دوران ایک ریکارڈ ہے ۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران زائد از۵۸ہزار سیاح وادی کی سیر کو پہنچ گئے ۔
اس دوران سرینگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز ہے ۔
باغ کے انچارج انعام الرحمان نے یو این آئی کو بتایا کہ اب تک۲لاکھ۹۵ہزار سیاح اس باغ میں لگے۶۸قسموں کے۱۵لاکھ ٹیولپس سے محظوظ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاحوں میں سے قریب ایک لاکھ غیر مقامی جبکہ۷۸غیر ملکی سیاح تھے ۔
موصوف انچارج نے کہا کہ یہ باغ جس کو۲۳ مارچ کو لوگوں کے لئے کھول دیا گیا تھا، ابھی ایک ہفتے کھلا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ امسال سیاحوں کی تعداد تین لاکھ کے نشانے کو پار کرنے کی توقع ہے جبکہ سال گذشتہ صرف دو لاکھ چھبیس ہزار سیاح یہاں آئے تھے ۔
سیاحتی مقام دودھ پتھری کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سُریا نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ رواں سال جنوری سے مارچ تک۲۲ہزار۴۵۶سیلانیوں نے صحت افزا مقام کی سیر وتفریح کی۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔
یوسمرگ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال خورشید نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ رواں سال مارچ تک۸ہزار۵۲۰غیر مقامی سیاح یوسمرگ کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ آئے روز ٹوریسٹ سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح پر آرہے ہیں جو نیک شگون ہے ۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال۲۰۲۱میں زائد از ساڑھے چھ لاکھ سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی تھی جبکہ سال۲۰۲۰میں صرف۴۱ہزار۲سو۶۷سیاح کی وادی کے سیاحتی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوسکے تھے ۔
کورونا وبا ان دو برسوں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہونے کا بنیادی وجہ تھا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کے کشمیر آنے کی تعداد میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔
دریں اثنا وادی میں سیاحوں کی ریکارڈ ساز آمد سے سیاحت سے جڑے لوگ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امسال کئی برسوں کے بعد ہمارا کاروبار پٹری پر آکر ایک بار پھر رفتار پکڑنے لگا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ شعبہ سیاحت کشمیر کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے ۔اقتصادی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شعبے کا استحکام وادی میں بے روزگاری کے مسئلے کو کافی حد تک دور کرنے کی گنجائش ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا چنار کور کے اگلے کمانڈر ہوں گے

Next Post

منوج سنہا کا بادامی باغ چھاؤنی سرینگر میں ’چنار دھرو ہار‘کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی

منوج سنہا کا بادامی باغ چھاؤنی سرینگر میں ’چنار دھرو ہار‘کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.