غزہ//
مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے آج ہفتے کے روز بتائی۔اسرائیلی فوج کے مطابق وہ جنین پناہ گزین کیمپ میں عسکری کارروائی کر رہی ہے اس لیے کہ تل ابیب میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور یہاں سے آیا تھا۔ جمعرات کی شام اس حملے میں دو اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے فوری طور پر سیکورٹی مضبوط بنانے اور شمالی مغربی کنارے میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ٹویٹر پر ادرعی نے بتایا کہ ان ہدایات میں شمالی مغربی کنارے میں فوجی مہموں کی توسیع شامل ہے۔