نئی دہلی//نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو گیانا کے نائب صدر بھرت جگدیو سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکھر نے گیانا کے نائب صدر بھرت جگدیو سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان قریبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وفود کی سطح کی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔