ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجیو چندر شیکھر نے کیا ٹی سی ایس کے بنگلورو انوویشن سنٹر کا افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-24
in قومی خبریں
A A
ہندوستان دنیا میں سب سے بڑا ‘کنیکٹڈ’ ملک: راجیو چندر شیکھر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

بنگلورو،// الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے جمعرات کو یہاں جاپانی کمپنی رینسیس اور ملک کی سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی ٹی سی ایس کے اشتراک سے قائم اختراعی مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ اختراعی مرکز ہندوستان اور جاپان کی صلاحیتوں کا سنگم ہوگا۔
مسٹر راجیو چندر شیکھر جمعہ کو بنگلورو میں دوسرے سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو کا افتتاح کریں گے ۔
اس روڈ شو کا مقصد اسٹارٹ اپس، اگلی نسل کے جدت طرازوں اور عالمی اور بھارتی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو بھارت کے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔
مسٹر راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن پروگرام جیسی اسکیموں کے ذریعے نیکسٹ جن ڈیوائسز اور الیکٹرانکس مصنوعات کو بھارت میں آرکیٹیکٹ، ڈیزائن اور مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا جائے گا۔
اس سلسلے کی پہلی تقریب گذشتہ سال کرناوتی یونیورسٹی، گجرات میں منعقد کی گئی تھی۔
دسمبر 2021 میں مرکز نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے 76,000 کروڑ روپے کی ترغیبی لاگت کے ساتھ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن شروع کیا تھا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہم سیمیکون انڈیا پروگرام کو ہر طالب علم، ہر کالج تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ نوجوان بھارتیوں کو سیمیکون انڈیا کے سفر میں حصہ لینے کے لیے پرجوش بنانا چاہتے ہیں۔
دوسرے روڈ شو کے دوران، عالمی سیمی کنڈکٹر رہنما بھارت میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو متحرک کرنے کے لیے وژن کا تبادلہ کریں گے ۔
ڈی آئی آر-وی (ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی-وی مائکروپروسیسر پروگرام) کے اعلان نے شکتی اور ویگا آر آئی ایس سی-وی پروسیسرز کے ارد گرد مستقبل کے لیے ڈیزائن کی ترقی، سلیکونائز اور ڈیزائن تیار کرنے کے پہیوں کو متحرک کردیا ہے اور بھارت میں اس سال کمرشل گریڈ کے انڈین پروسیسرز دیکھنے کو ملیں گے ۔ جناب راجیو چندر شیکھر کا ماننا ہے کہ کہیں سے بھی کوئی بھی چپس ڈیزائن کرسکتا ہے اور جدت طرازی کرسکتا ہے کیونکہ چپن سینٹر سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی سہولت اور ورچوئل پروٹو ٹائپنگ لیب کو دہلیز پر لاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوانوں کو بائیوگیس سیکٹر کے امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہئے : مودی

Next Post

وزیراعظم اور یدیورپا پر بھروسہ کریں: انتخابات سے پہلے شاہ کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

وزیراعظم اور یدیورپا پر بھروسہ کریں: انتخابات سے پہلے شاہ کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.