نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے نئے کیسوں کے اتار چڑھاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 127 کم ہو کر 11 ہزار 365 ہو گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار 496 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 150 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 365 ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسی مدت میں ایک ہزار 194 لوگ کورونا سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ ایک ہزار 196 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 66 ہزار 362 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 79 کروڑ 34 لاکھ 19 ہزار 395 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 83 مریضوں کی موت کے بعد اس مہلک وائرس سے زندی کی لڑائی ہارنے والوں کی کل تعداد 521656 ہو گئی ہے۔ اس وقت کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔
کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 47 کم ہو کر 3190 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 325 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6463828 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 68339 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 32 بڑھ کر 1501 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 44 مریضوں ک صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3904342 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40057 ہے۔