اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندستان آئرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-22
in کھیل
A A
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

گیکیبیرا// اسمرتی مندھانا (87) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ کو پانچ رن سے شکست دے کر خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے سامنے 155 رن کا ہدف رکھا۔ آئرلینڈ نے جواب میں 8.2 اوورزوں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 54 رن بنائے، حالانکہ وہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار سے پانچ رنز پیچھے رہ گیا۔
جب ہندوستان کے باقی بلے باز آئرلینڈ کی سخت بولنگ لائن اپ کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے، مندھانا نے 56 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 87 رن بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا دیں۔ گیبی لیوس (32 ناٹ آؤٹ) اور لورا ڈیلنی (ناٹ آؤٹ 17) نے تیز نصف سنچری شراکت مکمل کی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس کے 59 کے اسکور تک نہ لے جا سکیں۔
یہ لیگ مرحلے میں ہندوستان کا آخری میچ تھا اور وہ چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیبل میں سرفہرست انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ابھی ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ اگر انگلینڈ یہ میچ جیتتا ہے تو سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
ہندستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سست شروعات کی۔ اوپنر شفالی ورما کو رن بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ مندھانا نے چھٹے اوور میں ہاتھ کھولتے ہوئے دو چوکے لگائے۔ شیفالی کی جدوجہد نویں اوور میں لورا ڈیلانی نے ختم کر دی۔ شیفالی نے آؤٹ ہونے سے پہلے 29 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے۔
آئرلینڈ کے گیند بازوں نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں کپتان ہرمن پریت کور کو بھی ہاتھ کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ ہرمن پریت نے 20 گیندوں میں صرف 13 رن جوڑے۔
اس دوران مندھانا نے تیزے سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہرمن پریت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 52 رن کی نصف سنچری شراکت کی۔ مندھانا کو بھی 46 کے اسکور پر اس وقت زندگی ملی جب کارا مرے کی گیند پر مڈ وکٹ پر کھڑی فیلڈر نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے مندھانا نے 14ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ ہرمن پریت کی وکٹ کے گرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر ریچا گھوش (0) ایل بی ڈبلیو ہوگئیں لیکن مندھانا نے رنوں کی رفتار کو رکنے نہیں دیا۔
ہندستان نے مندھانا کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت آخری پانچ اووروں میں 50 رن کا اضافہ کیا، حالانکہ وہ خود 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے کی وجہ سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری سے چوک گئیں۔ اس کے بعد جمائما روڈریگس (19) نے آخری اوور میں دو چوکے لگا کر ہندوستان کو 155 رن تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر بڑی غلطی کی۔ ایمی ہنٹر کور پوائنٹ پر رینوکا سنگھ کی گیند پر کھیل کر دو رن بنانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ پہلا رن مکمل کیا لیکن دوسرے رن سے پہلے ہچکچاہٹ کی وجہ سے وہ رن آؤٹ ہوگئیں۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر رینوکا نے اورلا پرینڈرگاسٹ کو صفر کے اسکور پر بولڈ کردیا۔
تاہم بارش کی وجہ سے میچ روکے جانے سے قبل گیبی لیوس نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے۔ انہوں نے 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 32 رن میں پانچ چوکے لگائے جبکہ کپتان ڈیلانی نے 20 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 17 رن جوڑے۔ دونوں نے نصف سنچری شراکت مکمل کرنے کے بعد پچ پر قدم جما لیئے لیکن بارش نے آئرلینڈ کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اس کے ساتھ ہی آئرلینڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 میں ایک بھی جیت درج کیے بغیر اپنی مہم ختم کردی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نسیم شاہ کی ننھی مداح ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی

Next Post

کٹھ پتلی ایجنسیوں کے خوف سے نہیں دبے گی کانگریس کی آواز: پرینکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

کٹھ پتلی ایجنسیوں کے خوف سے نہیں دبے گی کانگریس کی آواز: پرینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.