ممبئی//ہندوستانی نشریاتی ادارہ اسٹار اسپورٹس نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کو منعقد ’انکریڈیبل پرییمئر لیگ‘ایوارڈ تقریب میں روہت شرما کو ٹورنامنٹ کا بہترین کپتان منتخب کیا۔
روہت نے چنئی سپر کنگس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر جیسے لیجینڈس کو ہرا کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ہندوستانی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس فرینچائزی کو ریکارڈ پانچ آئی پی ایل خطاب جیت چکے ہیں، جب کہ دھونی کی چنئی سپر کنگس نے صرف چار بار یہ ٹرافی جیتی ہے۔
روہت نے اس ایوارڈکے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ”آپ سبھی کی حمایت اور ووٹ کے لئے شکریہ۔ یہ میرے اور فرینچائزی کے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔ بغیر کسی شبہ کے مداح اس ٹیم کی ریڑھ ہیں۔جس طرح ان مداحوں نے پورے سال ہمارے اتار چڑھاؤ میں ہمارا ساتھ دیا،وہ ہمارے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ ہر بارہم پچ پر جاتے ہیں اور ممبئی کی جرسی بہت فخر کے ساتھ پہنتے ہیں اس سے مداحوں کے چہرے پر بہت خوشی آتی ہے۔ آپ جس طرح سے گزشتہ 15سالوں سے حمایت کرتے آ رہے ہیں، ویسے ہی حمایت کرتے رہے۔ ہم آگے میدان میں اپنا اعلی کارکردگی کرنے اور آپ کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی پوری کوشش کریں گے۔“
اسٹار اسپورٹس کے اس تقریپ میں رائل چیلینجرس بنگلور کے لئے کھیلنے والے اے بی ڈی ویلیئرس کو سب سے بہترین بلے باز کاایوارڈ دیا گیا، جب کہ جسپریت بمراہ کوبہترین گیندباز منتخب کیا گیا۔
وراٹ کوہلی کو آئی پی ایل 2016میں ناقابل یقین 973رن بنانے کے لئے ایک سیزن میں بہترین بلے باری کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ سنیل نارائن کے 2012کے کارکردی کو کسی بھی سیزن کے سب سے بہترین گیند باز مانا گیا۔دھماکہ خیز ہر فن مولا آندرے رسل کو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ متاثر کن کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
آئی پی ایل 2023کی شروعات 31مارچ کو گجرات ٹائٹنس اور چنئی سپر کنگ کے درمیان مقابلے کے ساتھ ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 28مارچ کو کھیلا جائے گا۔