سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے سونہ وار علاقے میں دریائے جہلم میں مبینہ طورپر کودنے والی دوشیزہ کی لاش بدھ کو تین روز بعد برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے دوشیزہ کی لاش کو باز یاب کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کی خاطر دوشیزہ کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
بتادیں کہ پچھلے تین روز سے دریائے جہلم میں دوشیزہ کی لاش کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم سونہ وار علاقے میں خیمہ زن تھی ۔