منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پہلے الیکشن پھر ریاست کا درجہ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-15
in اہم ترین
A A
مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

اگرتلہ (تریپورہ)//
مرکزی وزیر داخلہ ‘امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا معاملہ اسمبلی انتخابات کے بعد سامنے آئے گا اور انتخابات کے وقت کے بارے میں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شاہ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور دہشت گردی سے متعلق اعداد و شمار سب سے کم ہیں۔
شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق آرٹیکل ۳۷۰ جسے۲۰۱۹ میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا، نے ملک کو نقصان پہنچایا ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے، دہشت گردی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اعداد و شمار دیکھیں، جموں و کشمیر میں کافی تبدیلی آئی ہے۔
سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے میں موثر رہی ہے اور خالصتان کے ہمدردوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے وقت پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔’’میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔یو ٹی میں ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اب، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا‘‘۔
جموں و کشمیر میں نئی قیادت کے ابھرنے کے بارے میں ان کے پہلے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر، شاہ نے کہا کہ نئی قیادت ان بلدیاتی اداروں سے ابھرے گی جہاں پہلے انتخابات ہوئے تھے۔
’’جو پنچ اور سرپنچ منتخب ہوئے ہیں، ان میں سے نئی قیادت سامنے آئے گی…جب سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی شروع ہوئی، دہشت گردی سے متعلق اعداد و شمار آج سب سے کم ہیں۔ اب کروڑوں سیاح اور یاتری جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے‘‘۔
شاہ نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰ کو ہٹانا بی جے پی اور جن سنگھ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے آرٹیکل ۳۷۰ کے تناظر میں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا بھی حوالہ دیا۔ان کاکہنا تھا’’۱۹۵۰ سے، جموں و کشمیر سے آرٹیکل ۳۷۰ کو ہٹانا ہمارے ایجنڈے پر تھا۔ آج جس طرح سے جموں و کشمیر ترقی اور دہشت گردی میں کمی دیکھ رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبدیلیاں آرہی ہیں‘‘۔
شاہ نے کہا کہ بی جے پی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینا چاہئے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کس کے دور میں بڑھی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ’’جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے تو کیا انہیں بلدیاتی انتخابات یاد نہیں، یہ ہمارے دور حکومت میں ہوئے، یہ ۷۰ سال سے نہیں ہوئے۔ جموں و کشمیر میں تین خاندانوں کا راج تھا اور وہ شور مچا رہے تھے۔فاروق عبداللہ انگلینڈ گئے ہوئے تھے۔ کس کے دور میں دہشت گردی بڑھی، کس نے بڑھنے دی، اس کا جواب ہونا چاہیے‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایل ڈبلیو ای (بائیں بازو کی انتہا پسندی) سے متعلقہ واقعات میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ان کاکہنا تھا’’گزشتہ ۹ سالوں میں، بہار اور جھارکھنڈ سے بائیں بازو کی انتہا پسندی تقریباً ختم ہو گئی ہے اور چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کا خلا پر ہو گیا ہے۔ ۲۰ سالوں میں پہلی بار، مقامی لوگوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی کل ہلاکتیں ۱۰۰ سے کم ہو گئی ہیں۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے‘‘۔
ملک سے باہر علیحدگی پسندوں اور خالصتان کے حامیوں کی سرگرمیوں اور پریشانی پیدا کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان اچھا تال میل ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم نے اس پر گہری نظر رکھی ہے، پنجاب حکومت سے بھی اس معاملے پر بات کی ہے۔ مختلف ایجنسیوں کے درمیان اچھی کوآرڈینیشن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اسے پنپنے نہیں دیں گے۔‘‘
شاہ نے کہا کہ مسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ کو شمال مشرق کے ۶۰ فیصد سے زیادہ علاقوں سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر بدل گیا ہے ‘امن پوری طرح سے واپس لوٹ آیا ہے:پرمانک

Next Post

۱۸ فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

۱۸ فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.