نئی دہلی//صدر دروپدی مرمو جمعہ سے اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔
صدر کے سکریٹریٹ سے جاری ایک ریلیز کے مطابق محترمہ مرمو 10 فروری کو بھونیشور میں جنا پربھا مشن کے یوم تاسیس کی تقریبات میں موجود ہوں گی۔ وہ بھونیشور میں ہی راما دیوی مہیلا وشو ودیالیہ کے دوسرے کانووکیشن میں بھی شرکت کریں گی۔
صدر 11 فروری بروز ہفتہ کٹک میں آئی سی اے آرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں دوسری انڈین رائس کانگریس کا افتتاح کریں گی۔