ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے تباہی، 500 سے زیادہ افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-06
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۶فروری(ویب ڈیسک)

ترکیہ اور شام میں سات اعشایہ آٹھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئی جب کہ 500 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں پیر کی علی الصباح اس وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب بیشتر آرام سے سو رہے تھے۔

متعلقہ

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس ہوتے رہے جس کے نتیجے میں سرحد کے دونوں اطراف کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لوگ شدید سردی میں گھروں سے باہر آگئے۔

ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کم از کم 20 آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ چھ اعشاریہ چھ شدت کا تھا۔

ترکیہ کے ڈیزازسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک کے سات صوبوں میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 440 زخمی ہیں۔

اسی طرح شام میں 111 افراد کی ہلاکتوں اور 516 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنس کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ترکیہ کا سرحدی شہر کرامن مراس تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز کر رہ گئیں جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے شام اور ترکیہ سمیت لبنان, قبرص, یونان اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترکیہ کے ریڈ کراس کے مطابق انہیں بڑے پیمانے پر عمارتوں کے انہدام کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ٹی وی چینل’ٹی آر ٹی‘ نے متاثرہ مقامات کی فوٹیجز جاری کی ہیں جن میں لوگوں کو متاثرہ مقامات پر جمع ہو کر ملبے سے لوگوں کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ سرچ اور ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ مقامات پر پہنچ چکی ہیں اور امید ہے کہ اس آفت سے کم سے کم نقصان کے ساتھ فوری طور پر نمٹا جائے گا۔

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئلو کے مطابق زلزلے کے بعد سے اب تک چھ آفٹرشاکس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکال کر اسپتال منتقل کرنا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ عمارتوں سے دور رہیں۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطاق حلب شہر میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے مکین سمیر نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ جس وقت زلزلہ آیا تو وہ سو رہے تھے، اچانک گھر کی دیوار پر لگی تصاویر زمین پر گر گئیں جس سے ان کی آنکھ کھل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق شام کے شہر دمشق، لبنان کے شہر بیروت اور طرابلس میں زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر عمارتوں سے دور کھلے مقامات کی جانب پہنچ گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈانگری :مقامی لوگوں کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

Next Post

پلوامہ کا طالب علم جنگجووں کی صفوں میں شامل نہیں ہوا ہے :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پلوامہ کا طالب علم جنگجووں کی صفوں میں شامل نہیں ہوا ہے :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.