منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تجاوزات کیخلاف مہم تیز،وادی میں کئی’ بااثر ‘افراد کے قبضہ سے سرکاری اراضی کو چھڑا لیا گیا

سابق ڈی سی فاروق رینزو اور شبنم لون کے احاطوں میں بھی بلڈوزر چلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-05
in اہم ترین
A A
تجاوزات کیخلاف مہم تیز،وادی میں کئی’ بااثر ‘افراد کے قبضہ سے سرکاری اراضی کو چھڑا لیا گیا

Land

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//(ندائے مشرق خبر)
جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف مہم ہفتہ کے روز تیز ہو گئی کیونکہ وادی میں کئی مقامات پر’بااثر افراد‘ کے ذریعہ غیر قانونی طور پر قابض اراضی کو باز یاب کرایا گیا۔
مختلف سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہم میں غریبوں کو بچایا جائے۔
جمعہ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یقین دہانی کرائی کہ ’’صرف بااثر اور طاقتور لوگ جنہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور ریاستی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے قانون کی خلاف ورزی کی‘‘ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سری نگر میں ہمہامہ، پیر باغ، پادشاہی باغ‘کرالہ سنگری اور چھتہ بل سمیت کئی مقامات سے تجاوزات کو ہفتہ کو ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمہامہ میں، سرکاری زمین کو ایک بااثر شخص‘سابق ڈی سی بڈگام اور ناظم اطلاعات‘ فاروق رینزوکے قبضے سے آزاد کرایا گیا۔
بے دخلی مہم جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھی چلائی گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا’’اننت ناگ کی ضلعی انتظامیہ نے ریاست/کاہچرائی زمینوں سے چلنے والے مختلف سٹون کرشروں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات کی کارروائیاں کیں‘‘۔
کل ۵۰ کنال اراضی حاصل کی گئی جو سرینگر،جموں قومی شاہراہ سے تھوڑے فاصلے پر ہے اور اس کی قیمت ۲۰ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کرشرز کو مشینری کو ہٹانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے جس میں ناکامی پر مشینری کو بھی قبضے میں لے لیا جائے گا۔
بم تھن میربازار میں بھی انہدامی مہم چلائی گئی جہاں ایک اور سٹون کرشر سرکاری زمین پر کام کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل قاضی گنڈ سے ریونیو ٹیم نے کل ۱۴ کنال اراضی باز یاب کرائی۔
عہدیداروں نے کہا کہ خاص طور پر بااثر افراد کے خلاف اس طرح کی مہم جاری رہے گی۔
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے ہفتے کے روز راج بھون سے ایک باضابطہ حکم کا مطالبہ کیا کہ وہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں غریبوں کو بخشا جائے۔
ان کی پارٹی کے ارکان نے سونوار میں پارٹی دفتر سے احتجاجی مارچ نکالا اور سونوار چوک کے قریب مین روڈ بلاک کر دی۔
پادشاہی باغ سری نگر میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے کباڑی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔
اس موقع پر خواتین اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور بلڈوزر کے سامنے آئے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں ، ہم نے بینکوں سے لون حاصل کرکے یہاں پر تعمیرات کھڑی اور باضابط طورپر کرایہ بھی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دیہاڑی مزدور ہیں ، سرکارکی جانب سے جو کیا جارہا ہے وہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ۔
خواتین نے روتے ہوئے کہاکہ ہم راستے پر آگئے ہیں ،پچھلے بیس برسوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ مال صرف غریبوں کے ڈھانچوں کو مسمار کر رہی ہیں امیروں اور بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم سرینگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کاہچرائی اور سٹینڈ لینڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف چلائی جارہی مہم جاری رہی گی۔
ادھر وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ میں سابق ڈپٹی کمشنر بڈگام‘ فاروق رینزوکے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کرکے کھڑی دیوار کو منہدم کیا گیا۔
نائب تحصیلدار بڈگام نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ضلع بڈگام میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت سابق ڈپٹی کمشنر بڈگام کے زیر قبضہ ایک کنال کاہچرائی کو باز یاب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ انجم فاروق کے نام پر یہ زمین درج ہے ۔
اُن کے مطابق زائد از ایک کنال اراضی جو کہ کاہچرائی ہے سے غیر قانونی قبضے کو چھڑا کر دیوار کو منہدم کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ انجم فاروق کو نوٹس بھی جاری کی گئی تاہم انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد ہفتے کے روز غیر قانونی طورپر تحویل میں لی گئی ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا۔
نائب تحصیلدار نے کہاکہ ایچھ گام بڈگام میں بھی ہفتے کی صبح کئی غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بڈگام میں ابھی تک دو ہزارکنال کاہچرائی اور زائد از ایک ہزار کنال سٹیٹ لینڈ کو تحویل میں لیا گیا۔
نائب تحصیلدار نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی مہم جاری رہے گی ۔
دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کی ہمشیرہ ایڈوکیٹ شبنم لون کے کرالہ سنگری نشاط علاقے میں واقع رہائشی مکان کی دیواریں منہدم کرکے اراضی اپنی تحویل میں لے لی۔
انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ’’اْنہوں (شبنم لون) نے سرکاری اراضی کاہچرائی اراضی (خسرہ نمبر:۳۵۵۷) پر قبضہ کیا تھا اور آج ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل کر قبضہ چھڑا کر اراضی واپس اپنی تحویل میں لے لی۔‘‘
عہدیدار نے مزید کہا کہ قبضہ کی گئی سرکاری اراضی کو ہی بازیاب کر لیا گیا جبکہ ملکیتی اراضی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ محکمہ مال کی جانب سے واپس اپنی تحویل میں لی گئی اراضی پر ریوینو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’’اسٹیٹ لینڈ‘‘ بورڈ چسپاں کیا گیا ہے جس پر اراضی کا خسرہ نمبر درج ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں: ملک مارکیٹ میں انہدامی مہم کے دوران پتھراؤ

Next Post

کشتواڑ کے گرنڈ منڈو چنگام میں برفانی تودا گر آیا، رہائشی مکان تباہ ، جانی نقصابن نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post

کشتواڑ کے گرنڈ منڈو چنگام میں برفانی تودا گر آیا، رہائشی مکان تباہ ، جانی نقصابن نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.