جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سرینگر کے کرنگر علاقے میں 120کروڑ روپیہ مالیت کی سرکاری اراضی کو تحویل میں لیا گیا، کئی ڈھانچے منہدم :حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-31
in ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر کے کرنگر علاقے میں 120کروڑ روپیہ مالیت کی سرکاری اراضی کو تحویل میں لیا گیا، کئی ڈھانچے منہدم :حکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

سرینگر/31جنوری
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پاش علاقے کرنگر میں ضلعی انتظامیہ نے 12کنال سرکاری اراضی کو تحویل میں لے کر وہاں پر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ 12کنال اراضی کی قیمت لگ بھگ 120کروڑ روپیہ ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طورپر تعمیرات کھڑی کرنے والوں کے خلاف سری نگر ضلعی انتظامیہ نے بھی کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز محکمہ مال کی ایک ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کرنگر میں 12کنال سرکاری اراضی کو تحویل میں لے لیا۔
اُن کے مطابق اراضی پر کچھ ڈھانچے بھی تعمیر کئے گئے تھے جنہیں جے سی بی کے ذریعے منہدم کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ لینڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف جو مہم شروع کی گئی اُس کے تحت منگل کے روز سری نگر کے کرنگر علاقے میں اراضی کے ایک بڑے رقبے کو خالی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرنگر چونکہ تجارتی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں پر ایک کنال اراضی کی قیمت لگ بھگ دس سے بارہ کروڑ روپیہ ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران ہزاروں کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری رہنے کا امکان ہے ۔
اس دوران جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز اننت ناگ کے دمہال خاشی پورہ علاقے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر تعلیم پیر زادہ سعید کے زیر قبضہ دو کنال اراضی کو تحویل میں لے کر وہاں تعمیر کئے گئے دیوار کو منہدم کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سرہامہ بجبہاڑہ میں بھی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے 20 کنال اراضی کو تحویل میں لیا ۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک ضلع اننت ناگ میں متعدد مقامات پر سرکاری اراضی کو تحویل میں لینے اور ڈھانچوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ فضائی رابطہ ایک روز بعد بحال

Next Post

ہندوستان کو معاشی سست روی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:ناگیشورن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
ہندوستان کو معاشی سست روی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:ناگیشورن

ہندوستان کو معاشی سست روی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:ناگیشورن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.