اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

چلہ کلان کے آخری دن وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ہوائی اور زمینی رابطے منقطع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-30
in ٹاپ سٹوری
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/30جنوری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام حصوں میں برف باری کا سلسلہ شرع ہوا اور پیر کی صبح تک سری نگر سمیت پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

یہ تازہ برف باری سرینگر میں جہاں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان کی پہلی برف باری ہے وہیں دوسری طرف اس سے سردی کی شدت میں قدرے کمی محسوس کی گئی ۔

سری نگر میں پیر کی صبح تک تین انچ برف ریکارڈ کی گئی ، شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے دور دراز علاقوں میں بھاری برف باری ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام ، سونہ مرگ ، ٹنگہ مرگ میں پیر کی صبح تک دو سے تین فٹ تک برف جمع ہوئی تھی ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بیشتر حصوں میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ گرمائی راجدھانی میں تین انچ سے زیادہ برف کھڑی ہوگئی ہے جبکہ دوردراز اور بالائی علاقوں میں دو سے چارفٹ برف جمع ہوگئی ہے ۔

وادی کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ کو پیر کی صبح ہی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جبکہ سری نگر کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آواجاہی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔

شدید برف باری کی وجہ سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ کے علاوہ وادی کے درجنوں علاقوں کو ضلع صدر مقامات سے جوڑنے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خطہ لداخ کو وادی سے جوڑنے والی سری نگر لیہہ قومی شاہراہ اور وادی کو جموں کے پیرپنچال سے جوڑنے والی مشہور مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پچھلے دو ہفتے سے بند ہے کیونکہ دونوں شاہرائیں بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کے بعد بند کردی گئی تھیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تازہ برف کے نتیجے میں تاریخی مغل روڈ، سرینگر‘ لیہہ شاہراہ، گریز- بانڈی پورہ روڈ، سادھنہ ٹاپ، زوجیلا، کیرن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے ۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ سری نگر ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث پیر کی صبح تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔

ائر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں جاری برف باری اور کم روشنی کے پیش نظر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈاے پر پیر کی صبح تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایاکہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف و باراں کا امکان ہے ۔

دریں اثنا وادی کے مختلف سیاحتی مقامات اور سری نگر میں موجود غیر مقامی سیاحوں کو تازہ برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

صوبہ جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ کے تمام پہاڑی علاقوں بالخصوص کٹرہ، بھدرواہ اور ڈوڈہ میں تازہ برف باری ہوئی ہے ۔ جموں کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی ہے ۔

وادی کشمیر میں درمیانی شب سے شروع ہونے والی برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ وادی کشمیر میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے اگلے بارہ گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح سے موسم میں بہتر ی آنا شروع ہوگی۔

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برف و باراں کے پیش نظر یونیورسٹی امتحانات ملتوی©:ترجمان

Next Post

پاکستان ؛پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں خود کش دھماکہ ‘۱۷ ہلاک ‘۶۰ زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

پاکستان ؛پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں خود کش دھماکہ ‘۱۷ ہلاک ‘۶۰ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.