منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یاترا‘راہل اور بی جے پی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

چلئے ادھر اُدھر کی بات کئے بغیر سیدھے مدعے پر آتے ہیں۔ راہل بابا جموں کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے سلسلے میں موجود ہیں ۔راہل بابا جموں سے یاترا کے اپنے آخری پڑاؤ میں کشمیر پہنچ گئے ہیں… جمعہ کو بانہال پار کرتے ہی راہل بابا نے یاترا روک دی اور… اور اس لئے روک دی کیونکہ ان کاکہنا ہے کہ یاترا کی سکیورٹی کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے تھے… پولیس اچانک غائب ہو گئی تھی اور کوئی وردی والا دور دور تک نظر نہیں آرہا تھا اور… اور بالکل بھی نہیں آرہا تھا ۔پولیس نے راہل بابا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے یہ صفائی دی‘وضاحت پیش کی کہ چونکہ یاترا میں بہت زیادہ لوگ موجود تھے… اتنے لوگ جس کے بارے میں کانگریس اور یاترا کے منتظمین نے پہلے سے آگاہ نہیں کیا تھا… اس لئے راہل بابا کا ایسے ویسے الزامات عائد کرنا صحیح نہیں ہے… درست نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔پولیس کے بیان سے یہ ایک بات واضح ہو جاتی ہے کہ راہل بابا کی یاترا میں لوگ شامل ہو ئے ‘ لوگوں نے شرکت کی اور… اور بڑے پیمانے پر کی‘ غیر متوقع طور پر بڑی تعداد میں کی… اگر ایسا نہیں ہوتا تو…تو پولیس یہ نہیں کہتی اور بالکل بھی نہیں کہتی کہ … کہ یاترا میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔ یہ تو رہا صاحب تصویر کا ایک رخ ۔اب ذرا دوسرا رخ بھی دیکھتے ہیں اور…اور اس کا تعلق بی جے پی کے یونٹ صدر ‘رویندر رینا کے اس بیان سے ہے کہ کشمیر میں لوگوں نے راہل بابا کی یاترا کو مسترد کردیا ہے … اس لئے راہل بابا سکیورٹی کا بہانہ بنا رہے ہیں… اور اس بہانے کی آڑ میں یاترا کومنسوخ کررہے ہیں ‘ روک رہے ہیں‘ معطل کررہے ہیں‘ ملتوی کررہے ہیں ۔اب صاحب آپ خود فیصلہ کیجئے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا… ایک طرف پولیس کہتی ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو ئے تھے … اتنی زیادہ تعداد میں کہ کانگریس نے پیشگی میں اس کی کوئی اطلاع نہیں دی تھی اور… اور دوسری طرف رینا کاکہنا ہے کہ کشمیریوں نے یاترا کومسترد کردیا ہے… اگر کشمیریوں نے یاترا کو مسترد کردیا ہے تو… تو جو لوگ اس یاترا میں شرکت کررہے ہیں اور… اور اتنی تعداد میں کررہے ہیں کہ سکیورٹی کم پڑ رہی ہے‘ وہ کون ہیں… ؟ رینا جی بتائیے کہ وہ کون ہیں… کشمیری یا خلائی مخلوق…ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے : جے رام رمیش

Next Post

سابق امریکی وزیر خارجہ کے دعویٰ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سابق امریکی وزیر خارجہ کے دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.