ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کینیڈا میں پہلی بار مشیر برائے اینٹی اسلامو فوبیا کی تقرری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-28
in عالمی خبریں
A A
کینیڈا میں پہلی بار مشیر برائے اینٹی اسلامو فوبیا کی تقرری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شاہ سلمان کے فرمان کی روشنی میں جیلوں سے قیدیوں کی رہائی

امریکی ریاست میں بچوں کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال والدین کی اجازت سے مشروط

ٹورنٹو//
کینیڈا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کینیڈین حکام نے پہلی بار خصوصی نمائندہ برائے اینٹی اسلامو فوبیا کو مقرر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں پے در پے مسلم کمیونٹیز کے ارکان کو نشانہ بنانے کے سلسلہ وار حملوں کے بعد نفرت اور امتیازی سلوک کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرودو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا اور امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے اور بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے پہلی بار خصوصی نمائندے کے طور پر امیرہ الغوابی (Amira Elghawaby) کو مقرر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے امیرہ الغوابی کی تقرری کو ’اسلامو فوبیا اور اس کی تمام شکلوں میں نفرت کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم‘ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امیرہ الغوابی ملک سے اسلاموفوبیا اور نفرت انگریز رویوں کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے اس اقدام کو ایک ایسے ملک کی تعمیر کی جانب اہم قدم قرار دیا جہاں ہر کوئی بلا تفریق مذہب خود کو محفوظ اور قابل احترام محسوس کرسکے۔
واضح رہے کہ امیرہ الغوابی ایک صحافی اور سماجی کارکن ہیں، وہ انسانی حقوق کے لئے سرگرم رہتی ہیں، کینیڈین ریس ریلیشنز فاؤنڈیشن میں بطور کمیونیکیشن ہیڈ اور روزنامہ ٹورنٹو اسٹار میں بطور کالم نگار کام کرتی ہیں۔ اس سے قبل نشریاتی ادارے CBC میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک خدمت انجام دے چکی ہیں۔
یاد رہے کہ جون 2021 میں، لندن، اونٹاریو میں ایک شخص نے ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد پر ٹرک چڑھا کر جان سے مار دیا تھا۔
چار سال قبل ایک اور واقعے میں کیوبیک سٹی کی ایک مسجد پر حملہ کیا گیا، جس میں 6 مسلمان جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو امیرہ الغوابی نے ٹویٹس کرتے ہوئے ان حالیہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے نام درج کیے اور کہا کہ ’ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘۔
یاد رہے کہ حملوں کے جواب میں جون 2021 میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا پر قومی سربراہی اجلاس کے ذریعے نئی پوزیشن کے قیام کی سفارش کی گئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا، 5 سیاہ فام پولیس اہلکاروں پر سیاہ فام شخص کے قتل کا الزام

Next Post

اسرائیل نے وسطی غزہ پر حملے کردئیے، امریکہ کا پر امن رہنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شاہ سلمان نے فلاحی کاموں کیلئےقومی مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی
عالمی خبریں

شاہ سلمان کے فرمان کی روشنی میں جیلوں سے قیدیوں کی رہائی

2023-03-25
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی ریاست میں بچوں کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال والدین کی اجازت سے مشروط

2023-03-25
افغانستان:مرد سرپرستوں کے بغیر فضائی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی
عالمی خبریں

یمن میں بھی خواتین پرپابندیاں عائد

2023-03-25
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ قرار

2023-03-25
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ، روس بلبلا اٹھا

2023-03-24
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
عالمی خبریں

افغانستان میں بھی رات گئے چاند کا اعلان

2023-03-24
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ
عالمی خبریں

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے

2023-03-24
یوکرینی فوج نے خیرسن میں ماسکو کا دفاع توڑ دیا، روس کا اعتراف
عالمی خبریں

روس کے میزائل حملوں میں 9 یوکرینی ہلاک

2023-03-24
Next Post
اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان ازجان

اسرائیل نے وسطی غزہ پر حملے کردئیے، امریکہ کا پر امن رہنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.