منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

اڈانی گروپ ہنڈنبرگ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in کاروبار
A A
اڈانی گروپ نے یواے ای ٹی 20 لیگ میں ٹیم خریدی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 176857 کروڑ رہی

نئی دہلی// ہنڈن برگ ریسرچ کے ذریعہ اڈانی پر جاری کی گئی متنازعہ رپورٹ کے ایک دن اس کی کمپنیوں کے شیئرز میں کافی گراوٹ درج کی گئی، ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت والے گروپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ امریکی شارٹ سیلر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
اڈانی گروپ کے قانونی سربراہ جتن جالندھ والا نے کہا، "ہم ہنڈنبرگ ریسرچ کے خلاف اصلاحی اور تعزیری کارروائی کرنے کے لیے امریکی اور ہندوستانی قوانین کے تحت متعلہ پرویژن کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ہنڈنبرگ کی رپورٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی اور اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے دو سال تک اس کی تحقیقات کی تھی۔
اڈانی گروپ نے رپورٹ کو مسترد کر دیا اور اسے منتخب شدہ غلط معلومات پر مبنی امتزاج قرار دیا ۔
تمام بی ایس ای میں درج اڈانی گروپ کی کمپنیاں بدھ کو گراوٹ کے ساتھ بند ہوئیں، کمپنی کے شیئرز1.54 فیصد سے 8.06 فیصد تک گر گئے ۔ اڈانی ٹرانسمیشن سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اس کا اسٹاک کل 8.06 فیصد گر کر 2,534.10 روپے پر آگیا، اڈانی ولمار میں بھی پانچ فیصد کی کمی درج کی گئی۔
اپنی رپورٹ میں، ہنڈن برگ ریسرچ نے دعویٰ کیا کہ اس کی رپورٹس دو سال کی تحقیقات پر مبنی ہیں، جس میں اڈانی گروپ کے سابق سینئر ایگزیکٹوز سمیت درجنوں افراد کے انٹرویوز، ہزاروں دستاویزات کا جائزہ اور تقریباً نصف درجن ممالک میں انڈسٹری سائٹس کا دورہ شامل ہے ۔
ہنڈنبرگ ریسرچ نے 24 جنوری کی ایک رپورٹ میں کہا، "ہماری دو سالہ تحقیقات کے نتائج کے مطابق، 17,800 ارب روپے (218 ارب یو ایس ڈالر) کا اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک دھاندلی اور اکاؤنٹ فراڈ اسکیم میں ملوث رہا ہے ۔
رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے ، اڈانی گروپ نے اپنے باقاعدہ بیان میں کہا کہ رپورٹ کی اشاعت کا وقت واضح طور پر اڈانی گروپ کی ساکھ کو داغدار کرنے کی بدنیتی پر مبنی ارادے کی عکاسی کرتا ہے ، جس کا بنیادی مقصد اڈانی انٹرپرائزز کے آنے والے فالو آن پبلک آفرنگ (ایف پی او) کو نقصان پہنچانا ہے جو ہندوستان میں اب تک کا سب سے بڑا ایف پی او ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے اے پی ناگالینڈ میں الیکشن لڑے گی

Next Post

دہلی کانگریس نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کی شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
کاروبار

دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 176857 کروڑ رہی

2025-01-02
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
قومی خبریں

دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو گھٹ کر 5.4 فیصد رہ گئی: حکومت کا تخمینہ

2024-11-30
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
کاروبار

موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.0 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے : ایس بی آئی

2024-09-01
کاروبار

مہنگائی کی شرح کم ہونے سے کسانوں کو فائدہ : شکتی کانت داس

2024-07-06
سرینگر میں۲۸جون سے جی ایس ٹی کونسل کا ۴۷واں اجلاس
کاروبار

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

2024-06-23
گیہوں کی برآمد پر پابندی اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر لگائی گئی: حکومت
کاروبار

اپریل کے مقابلے مئی میں خوردہ مہنگائی میں معمولی راحت

2024-06-13
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
قومی خبریں

مارچ میں جی ایس ٹی ریونیو 1.78 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز

2024-04-02
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

دہلی کانگریس نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کی شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.