جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

بھارت ایک غریب اور ناخواندہ قوم سے آگے بڑھتے ہوئے عالمی فورم پر ایک خود اعتمادی سے پُر قوم کی جگہ لے چکا ہے:مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in اہم ترین
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

نئی دہلی/۲۵جنوری
صدرجمہوریہ‘دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی ہے اور ملک غربت اور ناخواندگی کی حالت سے نکل کر اب ایک خود کفیل ملک کے طور پر کھڑا ہے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے ۷۴ویں یومِ جمہوریہ سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ آئین کے نافذ ہونے کے دن سے لے کر آج تک ہمارا سفر شاندار رہا ہے اور اس سے کئی دوسرے ملکوں کو ترغیب ملی ہے ۔ ہر ایک شہری کو بھارت کے شاندار کارناموں پر فخر کا احساس ہوتا ہے ۔’’ جب ہم یومِ جمہوریہ مناتے ہیں ، تب ایک قوم کی صورت میں ہم نے ، جو مل جل کر کامیابیاں حاصل کی ہیں ، ہم اُن کا جشن مناتے ہیں ‘‘۔
مرمو نے کہا آئین میں درج اصولوں نے ہماری جمہوریت کی مسلسل رہنمائی کی ہے ۔’’ اس عرصے کے دوران، بھارت ایک غریب اور ناخواندہ قوم کی صورتِ حال سے آگے بڑھتے ہوئے عالمی فورم پر ایک خود اعتمادی سے پُر قوم کی جگہ لے چکا ہے ۔ آئین تیار کرنے والوں کی مشترکہ ذہانت سے ملی رہنمائی کے بغیر یہ ترقی ممکن نہیں تھی ‘‘۔
صدر جمہوریہ نے خطاب میں کہا کہ اقتصادی محاذ پر پیش رفت سب سے زیادہ حوصلہ افزا رہی ہے ۔ پچھلے سال بھارت ، دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کامیابی معاشی غیر یقینی صورت ِحال کے عالمی پس منظر میں حاصل کی گئی ہے ۔ عالمی وباء اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے اور دنیا کے زیادہ تر حصوں میں اقتصادی ترقی پر ، اس کا اثر پڑ رہا ہے ۔
مرمو نے کہا کہ یہ بڑے اطمینان کی بات ہے کہ جو لوگ حاشیہ پر رہ گئے تھے ، انہیں بھی اسکیموں اور پروگراموں میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی مشکلات میں مدد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ ۲۰۲۰ء میں اعلان کردہ’پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا‘پر عمل کرتے ہوئے ، حکومت نے ایسے وقت میں غریب خاندانوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا ، جب ہمارے ہم وطن ، کووڈ ۱۹وباء کے اچانک پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے ۔ اس مدد کی وجہ سے کسی کو خالی پیٹ نہیں سونا پڑا۔ غریب خاندانوں کے مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے ، اس اسکیم کی مدت کو بار بار بڑھایا گیا اور اس سے تقریباً ۸۱کروڑ ملک کے باشندے مستفید ہوتے رہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے کہ خواتین ہی آنے والے کل کے بھارت کو شکل دینے کے لئے سب سے زیادہ تعاون کریں گی ۔ اگر نصف آبادی کو قومی تعمیر میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق تعاون کرنے کا موقع دیا جائے اور ان کی ہمت افزائی کی جائے ، تو ایسے کون سے معجزے ہیں ، جو نہیں کئے جا سکتے ؟
مرمو نے کہا کہ دنیا کے مختلف فورموں پر ہماری فعالیت سے مثبت تبدیلی آنی شروع ہو گئی ہے ۔ان کاکہنا تھا’’ بھارت نے عالمی پلیٹ فارم پر ‘ جو احترام حاصل کیا ہے ، اس کے نتیجے میں ملک کو نئے مواقع اور ذمہ داریاں بھی ملی ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، اس سال بھارت جی ۲۰ممالک کے گروپ کی صدارت کر رہا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ترقی اور ماحولیات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلئے ہمیں قدیم روایات کو ایک نئے زاویے سے دیکھنا ہوگا۔ ہمیں اپنی بنیادی ترجیحات پر بھی نظر ثانی کرنی ہوگی۔ روایتی زندگی کی قدروں کی سائنسی جہتوں کو سمجھنا ہوگا۔ ہمیں ایک بار پھر فطرت کے احترام اور لامحدود کائنات کے سامنے عاجزی کا احساس پیدا کرنا ہو گا۔ میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہوں گی کہ مہاتما گاندھی جدید دور کے ایک حقیقی دور اندیش تھے کیونکہ انہوں نے بے لگام صنعت کاری سے ہونے والی آفات کو پہلے ہی بھانپ لیا تھا اور دنیا کو اپنے طور طریقے کو سدھارنے کے لئے متنبہ کر دیا تھا ۔
اپنے خطاب میں مرمو نے کہا کہ جمہوریت کا ایک اور سال گزر چکا ہے اور ایک نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے ۔ یہ بے مثال تبدیلی کا وقت رہا ہے ۔
مرمو نے کہا کہ اس موقع پر ، میں ان بہادر جوانوں کی ، خاص طور سے ستائش کرتی ہوں ، جو ہماری سرحدوں کا تحفظ کرتے ہیں اور کسی بھی تیاگ اور قربانی کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا ’’شہریوں کو اندرونی تحفظ فراہم کرنے والے تمام نیم فوجی دستوں اور پولیس فورس کے بہادر جوانوں کی بھی ، میں ستائش کرتی ہوں ۔ ہماری افواج اور نیم فوجی دستے اور پولیس فورسز کے ، جن جوانوں نے اپنا فرض انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی ہے ، اُن سب کو میں سلام پیش کرتی ہوں ۔ میں سبھی پیارے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے ، خلوص دِل سے آشیرواد دیتی ہوں ۔ آپ سبھی ہم وطنوں کے لئے ایک بار پھر ، میں یومِ جمہوریہ کی دِلی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہباز شریف کے اشارے کے چند دن بعد، بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ کو مدعو کیا

Next Post

فورسزنے دہشت گردی کےخلاف حتمی حملہ شروع کردیا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

فورسزنے دہشت گردی کےخلاف حتمی حملہ شروع کردیا ہے :سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.