بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پلوامہ حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان میں جوہری جنگ کا خطرہ تھا : مائیک پومپیو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۵جنوری (ویب ڈیسک)
سابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ موجود تھا جسے امریکی مداخلت کی مدد سے ختم کیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مائیک پومپیو، جو 2018 سے 2021 تک امریکی سیکریٹری خارجہ رہے، نے اپنی کتاب ’نیور گیو این انچ‘ میں لکھا ہے کہ ’میرے خیال میں دنیا ٹھیک سے نہیں جانتی کہ فروری 2019 میں انڈیا اور پاکستان کی دشمنی جوہری جنگ کا روپ دھارنے کے کتنا قریب آ چکی تھی۔‘

واضح رہے کہ 14 فروری 2019 میں کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار انڈین نیم فوجی دستے ’سی آر پی ایف‘ کے اہلکاروں سے بھری ایک بس سے جا ٹکرائی تھی جس میں انڈین فوج کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
اس حملے کے بعد انڈیا نے اس کی منصوبہ سازی کے لیے براہ راست پاکستان پر الزام عائد کیا تھا اور بعدازاں انڈین فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں ’سرجیکل سٹرائیک‘ کر کے کالعدم تنظیم ’جیش محمد‘ کی ’تربیت گاہ‘ کو تباہ کرنے اور درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں انڈین ایئر فورس کا ایک طیارہ پاکستان کے قبضہ کشمیر کی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے پائلٹ ابھینندن کو پاکستانی حکام نے اپنی تحویل میں لیا تاہم چند ہی گھنٹوں پر انھیں انڈیا کے حوالے کر دیا گیا۔
خبررساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ اس وقت ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں موجود تھے جہاں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ا±ن کے درمیان ملاقات طے تھی۔
ان کے مطابق رات کو انھیں سوتے سے اٹھایا گیا جب ایک سینئر انڈین سرکاری افسر کی ارجنٹ فون کال آئی۔
اے ایف پی کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ان کو فون کرنے والے سینئر انڈین عہدے دار کا ماننا تھا کہ پاکستان نے حملے کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنے شروع کر دیے ہیں اور انڈیا نے بھی اپنے ردعمل پر غور شروع کر دیا ہے۔
مائیک پومپیو کے مطابق ’میں نے انھیں کہا کہ ابھی کچھ مت کریں اور ہمیں معاملہ حل کرنے کے لیے وقت دیں۔‘
پومپیو کے مطابق امریکی سفارت کاروں نے انڈیا اور پاکستان کو یقین دلایا کہ دونوں میں سے کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہ کرے۔
پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ’کوئی اور ملک اس رات وہ سب نہیں کر سکتا تھا جو ہم (امریکہ) نے کیا۔‘
اے ایف پی کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انھوں نے اس کے بعد پاکستان کے ’حقیقی رہنما‘، یعنی (اس وقت کے آرمی چیف) جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد مائیک پومپیو نے انڈیا کی جانب سے بالاکوٹ فضائی حملوں کے عمل کا دفاع کیا تھا۔اپنی کتاب میں پومپیو نے انڈیا کی تعریف کی ہے اور چین کے خلاف انڈیا کا ساتھ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہباز شریف کے اشارے کے چند دن بعد، بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ کو مدعو کیا

Next Post

جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
لال چوک اور گرد نواح میں فورسز کی تلاشی کارروائی‘ ڈرون کیمروں کا استعمال

جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.