جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل ڈگ وجے کو سکھایئے فوج کا احترام کرنا: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے فوج کا احترام کرنے کے بیان پر سوال اٹھایا کہ وہ یہ بات پارٹی کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کو کیوں نہیں سمجھا پا رہے ہیں، جو مسلسل دہشت گردوں کی تعریف کر تے رہے ہیں۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی نے پہلی بار کہا ہے کہ وہ فوج کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن مسٹر گاندھی کے بیان نے اور بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مسٹر گاندھی کو بتانا چاہئے کہ وہ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کو یہ کیوں نہیں بتا سکے جنہوں نے ان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر کا سفر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک فوج کی شہادت کا ثبوت نہیں مانگتا، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ذاکر نائیک کو امن کا پیامبر بتایا تھا اور بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں مارے گئے دہشت گردوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور انکاؤنٹر پر سوال اٹھایا تھا۔ دہلی پولیس کی بہادری کو نیچا دکھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی ایک کتاب میں ہندوتوا کو بدنام کیا ہے ۔ کانگریس نے اسے اپنی ذاتی رائے قرار دیا ہے لیکن ذاتی رائے کی کوئی حد ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے مانتے ہیں کہ ہندوستانی فوج ملک کا عظیم ورثہ ہے اور ہمیں ہندوستانی فوج کی روایت، اس کی بہادری اور قربانی پر فخر ہے ۔ ہمیں سیاست سے اوپر اٹھ کر فوج کا احترام کرنا چاہیے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ مسٹر گاندھی کو عوامی طور پر یہ کہنے میں برسوں کیوں لگ گئے کہ وہ مسلح افواج کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جی، آپ کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد بھی آپ ڈگ وجے سنگھ کو ہندوستانی فوج کا احترام کرنا کیوں نہیں سکھا سکے ؟ وہ بھی کشمیر کے اندر، بڑی شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘‘کل نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش تھا، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا اتنا بڑا مجسمہ دہلی میں نصب کیا گیا ہے ، کیا کوئی کانگریسی لیڈر وہاں سلام کرنے گیا؟ ان کانگریسیوں نے سردار پٹیل کے مجسمے کا دورہ بھی نہیں کیا اور نیتا جی کے مجسمے پربھی نہیں گئے ۔
انہوں نے کہا کہ جے رام رمیش کے ویڈیوز دیکھے گئے ہیں جس میں مسٹر رمیش سوال پوچھنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ جواب دینے کے لئے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔
جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کرنے کے دعوے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر پرساد نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بہت ہی حساس موضوع ہے ۔ آرٹیکل 370 اب ماضی کی بات ہے ۔ آرٹیکل 370 کو واپس لانے کے لیے انہیں کبھی بھی دو تہائی اکثریت نہیں ملے گی۔ مسٹر گاندھی کو اب غیر منطقی اور غیر متعلقہ باتیں کرنے کے بجائے حقائق پر بات کرنی چاہیے ۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ کھل گیا ہے اور وہاں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ۔ ریاست میں سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست کے نوجوان آئی اے ایس آئی پی ایس بن رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے حوالے سے جس قسم کے بیانات دیئے جارہے ہیں وہ انتہائی غلط ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرن رجیجو نے ای کورٹس پروجیکٹ پہل کے ایوارڈ یافتگان کو دی مبارکباد

Next Post

امریکا؛ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 7 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس

امریکا؛ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 7 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.