بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آزادی کے بعد نیتا جی سبھاش کو بھلادینے کی کوشش کی گئی: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-24
in قومی خبریں
A A
یوم آئین:ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے :وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ آزادی کے بعد نیتا جی سبھاش چندر بوس کو بھلادینے کی کوشش کی گئی لیکن اب ملک انہیں ہر لمحہ یاد کر رہا ہے ۔
جدوجہد آزادی میں نیتا جی کے تعاون، کامیابیوں اور قربانیوں کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے پچھلے آٹھ سالوں میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ‘آج نیتا جی سبھاش کا یوم پیدائش ہے ، ملک ‘پراکرم دیوس’ کے طور پر مناتا ہے ۔ مسٹر مودی نے نیتاجی کی یوم پیدائش پر انڈمان و نکوبار میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں کانفرنسنگ کے حصہ لیتے ہوئے ‘پرم ویر چکر’ فاتحین کے نام پر انڈمان ونکوبار کے 21 جزائر کے نام رکھے ۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ‘‘آج 21ویں صدی دیکھ رہا ہے کہ کس طرح نیتا جی سبھاش کو آزادی کے بعد بھلانے کی کوشش کی گئی تھی، آج ملک ہر لمحہ اسی نیتا جی کو یاد کر رہا ہے ۔ انڈمان میں جس جگہ نیتا جی نے پہلی بار ترنگا لہرایا تھا، آج آسمان کو فلک بوس ترنگا آزاد ہند فوج کی طاقت کی تعریف کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ‘پچھلے 8-9 سالوں میں ملک میں نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق بہت سے ایسے کام ہوئے ہیں، جو آزادی کے فوراً بعد ہو جانا چاہیے تھے ۔ لیکن اس وقت ایسا نہیں ہوا۔
انڈمان و نکوبار جزائر کے 21 جزائر کے نام میجر سومناتھ شرما، صوبیدار اور کیپٹن (اس وقت کے لانس نائک) کرم سنگھ، پیرو سنگھ، سیکنڈ لیفٹیننٹ راما رگھوبا رانے ، نائیک جادوناتھ سنگھ، میجر شیطان سنگھ، کمپنی کوارٹر ماسٹر حوالدار عبدالحمید، لیفٹیننٹ کرنل اردشیر برجورجی تاراپور، لانس نائک البرٹ ایکا، میجر ہوشیار سنگھ، سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال، فلائنگ آفیسر نرملجیت سنگھ سیکھون، میجر راما سوامی پرمیشورن، نائب صوبیدار بانا سنگھ، کیپٹن وکرم بترا، کیپٹن منوج کمار پانڈے ، صوبیدار میجر سنجے کمار اور صوبیدار میجر سنگھ یادو (ریٹائرڈ) جیسے بہادر سپاہیوں کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ انڈمان میں ایک پہاڑی کیپٹن بترا کے نام بھی وقف کی گئی تھی، جنہوں نے کارگل جنگ میں فتح کا اعلان کیا تھا۔
مسٹر مودی نے نیتا جی کے لیے وقف جزیرے پر تعمیر کی جانے والی یادگار کے ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اس جزیرے پر جہاں وہ رہتے تھے نیتا جی کی زندگی اور ان کے تعاون کے لیے وقف ایک یادگار کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ‘‘نیتا جی کی یہ یادگار، یہ جزیرے شہیدوں اور بہادر سپاہیوں کے نام پر رکھے گئے ہیں، ہمارے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک لازوال ترغیب کا مقام بنیں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر جزائر انڈمان اور نکوبار کے لوگوں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور نیتا جی سبھاش اور پرم ویر چکرا ایوارڈ یافتہ افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد ہند گاؤں کو دہلی کے سیاحتی مقامات میں شامل کیا جائے

Next Post

مودی کے ‘پریکشا منتر’ پر کیندریہ ودیالیہ میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی کے 'پریکشا منتر' پر کیندریہ ودیالیہ میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.