جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نروال دھماکوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری‘ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

فارینسک کی ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ‘ثبوت اکھٹا‘دو دھماکوںمیں ۷؍افراد زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-22
in اہم ترین
A A
نروال دھماکوں کے بعد جموں میں ہائی الرٹ جاری‘ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

JAMMU, JAN 21 (UNI):- Police and Army personnel keeping watch at the blast site in Jammu on Saturday. UNI PHOTO-54U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکوں کے بعد جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز جموں شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
جموں کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے گئے ہیں جہاں مسافروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نروال جموں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد جموں شہر میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ۔ذرائع نے مزید کہاکہ حساس عمارتوں ، فوجی تنصیبات اور پولیس اسٹیشنوں کے اردگرد اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ نروال میں ہوئے دو دھماکوں کے بعد فارینسک کی ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں سے اہم ثبوت اکھٹا کئے ۔انہوں نے کہا کہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھنگالا جا رہا ہے تاکہ مشتبہ افراد کو تلاش کرکے اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاسکے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ جموں میں ہوئے دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی کو انتہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد اور اُن کے مددگاروں کو تلاش کرنے کی خاطر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کی گئی جبکہ پولیس کے سینئر آفیسران نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ نروال جموں میں ہوئے دو دھماکوں کے بعد صوبے جموں کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے سینئر آفیسران کی سربراہی میں جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں میں امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے کہاکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری کو تعینات کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
یاد رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کی صبح قریب پونے گیارہ بجے دو پر اسرار دھماکے ہوئے جن میں۷؍افراد زخمی ہوگئے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں‘ مکیش سنگھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے نروال میں دو دھماکے ہوئے جن میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے جائے واردات پر میڈیا کو بتایا کہ ایک پرانی بلیرو گاڑی کھڑی تھی جس میں گیارہ بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا اور ان سب کی حالت مستحکم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد علاقے کو خالی کرایا گیا اور اس دوران ایک اور دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم سے کم۷؍افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا ہے ۔
زخمیوں کی شناخت سہیل کمار ولد محمد اقبال ساکن استاد محلہ جموں، سشیل کمار ولد رمیش کمار ساکن پریم نگر ڈوڈہ، ویشپ پرتاب ولد بابو سنگھ ساکن کانہ چک جموں، ونود کمار ولد کاکو رام ساکن چک بکتاور آر ایس پورہ، ارن کمار ساکن قاسم نگر باوی، امت کمار ولد گلشن کمار ساکن باہو فورڈ جموں اور راجیش کمار ولد درشن کمار ساکن باوی جموں کے بطور ہوئی ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔
دریں اثنا پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات کا جائزہ لینے کیلئے جائے وادات پر پہنچ گئے ہیں۔واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پہلا دھماکہ قریب گیارہ بجے ہوا اور اس کے پندرہ منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ایک اور شہری نے بتایا کہ پہلے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔یاد رہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب بھارت جوڑ یاترا کے جموں پہنچنے اور یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے حالیہ دورہ جموں کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبہ جموں میں تین ماہ کے اندر اندر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ:سابق ایم ایل اے کے گھر کے نزدیک مبینہ فائرنگ‘ تحقیقات شروع

Next Post

سرینگر، جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

سرینگر، جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.