منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی بی سی کی دستاویزی فلم اینٹی انڈیا پروپیگنڈا، ایجنڈا: وزارت خارجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-20
in قومی خبریں
A A
’پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ مسترد‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//ہندوستان نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) پر دو دہائیوں پرانے گجرات فسادات پر ایک دستاویزی فلم میں موجودہ وزیر اعظم اور ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیئے جانے کو ہندستان نے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور کسی خاص مقصد سے چلایا جارہا ایجنڈہ قرار دیا ہے ۔
آج یہاں باقاعدہ بریفنگ کے دوران اس سلسلے میں کچھ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا، "چونکہ بی بی سی کی یہ دستاویزی فلم ہندوستان میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوئی ہے ۔ اس لیے جو کچھ میں نے سنا اور جو کچھ میرے ساتھیوں نے دیکھا میں اس کے تناظر میں تبصرہ کروں گا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری سمجھ سے یہ ایک پروپیگنڈہ ہے جو ایک مخصوص غلط فہمی کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ جانبداری اور جھوٹ اور استعماری ذہنیت اس میں صاف نظر آتی ہے ۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ فلم یا دستاویزی فلم جو بھی ہے ، اس سے وابستہ تنظیمیں اور افراد بار بار اس مخصوص تصور کو قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم حیران ہیں کہ اس کا مقصد اور ایجنڈا کیا ہے اور سچ کہوں تو ہم ایسی حرکتوں کو کوئی اہمیت نہیں دینا چاہتے ۔
جب ان سے اس دستاویزی فلم کے حوالے سے داخلی رابطے میں برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ کے تبصرے کے بارے میں ایک اور سوال پوچھا گیا تو ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر باگچی نے کہا کہ وہ اندرونی رابطے کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے ۔ یہ رپورٹ بھی 20 سال پرانی ہے اور استعماری ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے ۔
اس دعوے پر کہ ایک برطانوی شہری فسادات میں مارا گیا تھا، ترجمان نے کہا کہ ایسے کسی بھی واقعہ کے لیے قانونی عمل ہوتا ہے اور اس عمل پر یقینی طور پر عمل کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لکھیم پور کھیری تشدد: سپریم کورٹ نے آشیش کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Next Post

امریکا کا یوکرینی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکا کا یوکرینی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.