جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا عدالتی بحران، صدر ہرتصوغ کو قوم میں دراڑ پر تشویش لاحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-17
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

تل ابیب//
اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ حکومت اور عدلیہ کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کو روکنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی صدر کے مطابق "ملک میں عدلیہ پر قدغنیں لگانے کا متنازعہ منصوبہ بحران پیدا کر رہا ہے۔ جس پر مجھے بھی تشویش ہے۔”
ان کے بقول "اس صورت حال سے اسرائیل سے باہر پوری دنیا میں موجود یہودیوں کو بھی پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ کیونکہ ہم اختلاف کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بہت تشویشناک بات ہے۔ اس لیے میں فریقین سے رابطے میں ہوں اور کوشش کر رہا ہوں کہ بحران ٹلے تاکہ قوم ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو.”
اسرائیل کا یہ اندرونی بحران نئی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے بر سر اقتدار آتے ہی شروع ہونے والی حکومتی و عدالتی محاذ آرائی سے پیدا ہوا ہے۔ حکومت نے آتے ہی اندرونی طور پر سب سے پہلے عدلیہ کو قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔
جبکہ اس منصوبے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ عدلیہ ہی ہے جو بین الاقوامی عدالت انصاف اور اس طرح کے دیگر فورمز سے اسرائیل کو بہت سارے الزامات سے بچانے کا ذریعہ بنتی ہے۔ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں کی حکومت کے اقدامات سے عدلیہ کی ملک کے اندر اور باہر ساکھ مجروح ہوگی ، عدالتی آزادی متاثر ہوگی اور انسانی حقوق کا معاملہ پست تر ہو جائے گا۔ جبکہ کرپشن بے لگام ہو جائے گی۔
حکومت کے عہدے دار اور حامی الزام لگاتے ہیں کہ عدلیہ سیاست میں گھس رہی ہے اور بائیں بازو کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔
عدالتی اختیارات کے حامیوں نے اس سلسلے میں اب تک ملک کے بڑے شہروں سمیت تل ابیب میں بڑے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی رات اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہوا ۔
جس سے صدر اسحاق ہرتصوغ کو بحران کی شدت کا اندازہ ہونے لگا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ ان کی کوششوں کا فوکس اس بات پر ہے کہ اس تاریخی بحران کو روکا جائے اور قوم میں دراڑ نہ پیدا ہونے دی جائے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نیتن یاہو جو چھٹی بار وزیر اعظم بنے ہیں ان کا موقف یہ ہے کہ ان عدالتی اصلاحات کی کوشش پہلے والی حکومتوں نے چاہی تھی۔ لیکن اس وقت ان کی جمہوریت کو کوئی خطرہ کیوں نہیں ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتن یاہو کے دفتر کو ’خطرناک‘ مواد پر مشتمل پارسل موصول

Next Post

ڈیجیٹل جموںکشمیر کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
ڈاکٹر مہتا کا سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ

ڈیجیٹل جموںکشمیر کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.