منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سی اے اور اے سی بی کے درمیان جاری کشمکش کے بیچ دنیا کی نظریں آئی سی سی پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-15
in کھیل
A A
طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرلی وجے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت صرف 20 روپے مقرر

نئی دہلی// آسٹریلیا کے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد اسٹار اسپنر راشد خان اور سابق کپتان محمد نبی کی ناراضگی نے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) پر دباؤ بڑھانے کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اے سی بی) کو سنجیدہ فیصلہ کرنے کے لئے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے طالبان کے ذریعہ خواتین کی تعلیم اور روزگار میں پابندی کےاحتجاج میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد افغان اسپنر راشد خان نے آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے ہٹنے کی دھمکی دی۔ دوسری جانب محمد نبی نے اسے سیاست پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا آسٹریلیا آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ تک اپنے فیصلے پر قائم رہے گا؟
دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شارجہ واریئرز کے لیے نیٹ پریکٹس کرنے والے نبی نے کرک بز سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘کرکٹ کے لیے یہ تب ہی اچھا ہے جب کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بات کریں تو آسٹریلیا ہمارے خلاف کیوں کھیلا؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ اپنے نیٹ رن ریٹ کو دوہرے ہندسوں سے بھی بہتر کرنے کے بارے میں فکر مند تھے۔ ماضی کو چھوڑبھی دیں، اب ہم دیکھنا چاہیں گے کہ کیا وہ ہندوستان میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہمارا بائیکاٹ کریں گے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، آئی سی سی کے ترجمان نے کہا، "ہمیں افغانستان میں حالیہ واقعات سے تشویش ہے۔ آئی سی سی بورڈ اپنی اگلی میٹنگ میں ان واقعات کے اثرات پر غور کرے گا۔ ہم کھیلوں کی دیگر تنظیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے جو افغانستان میں مردوں اور خواتین کو کھیل کھیلتے دیکھنے کے ہمارے مقصد کو سمجھتے ہیں۔ آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کی ٹیم کو میدان میں اتارنے میں ناکامی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وہاں کی طالبان حکومت خواتین کے حقوق پر شکنجہ کس کر اور انہیں یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کا فیصلہ کر کے حالات کو مزید کشیدہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم افغانستان میں مردوں اور خواتین کو محفوظ طریقے سے کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں اور افغانستان میں کھیل کوفروغ دینے کی کوششوں میں اے سی بی کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔” آئی سی سی کے دو بیک ٹو بیک ایونٹس جنوری اور فروری میں جنوبی افریقہ میں ہونے ہیں لیکن اس میں افغانستان کی کوئی ٹیم نہیں ہے۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کرکٹ کے بڑے ناموں میں سے ایک افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے آسٹریلیا کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ’اگر افغانستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کے لیے اتنا ہی غیر آرام دہ ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہوں گا ۔ لہذا، میں اس مقابلے میں اپنے مستقبل پر سختی سے غور کروں گا۔”
اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘منصفانہ کھیل اور کھیل جذبہ اور اسپورٹس مین شپ کے جذبے پر سیاسی مفادات کو ترجیح دے کر کرکٹ آسٹریلیا کھیل کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے’۔ یہ فیصلہ غیر منصفانہ اور غیر متوقع ہے اور جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
دوسری جانب اے سی بی نے وارننگ دی کہ وہ افغان کھلاڑیوں کو بی بی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے پر دوبارہ غور کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شا کی 18 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی

Next Post

پنت پورے سال کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مرلی وجے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
کھیل

مرلی وجے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

2023-01-31
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران میتھیوویڈ اور عادل ایکشن میں نظر آئیں گے
کھیل

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت صرف 20 روپے مقرر

2023-01-31
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ تاریخی فتح پر زارو قطار رو پڑے

2023-01-31
شیفالی نے خواتین کے آئی پی ایل پر کہا ’’نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘
کھیل

شیفالی کی اب ٹی 20ورلڈ کپ پر نظر

2023-01-31
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
کھیل

رونالڈو کا کیریئر کا خاتمہ یورپ میں ہی ہوگا: النصر کوچ گارشیا

2023-01-31
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
کھیل

ہندوستان ’کرو یا مرو‘ مقابلے میں جیتنے کے ارادے سے اترے گا

2023-01-29
شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی
کھیل

آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے، شعیب ملک

2023-01-29
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
کھیل

سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ

2023-01-29
Next Post
کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی

پنت پورے سال کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.