اتوار, فروری 5, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شا کی 18 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-15
in کھیل
A A
پرتھوی باقی دو میچوں سے بھی باہر رہ سکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

مودی 5 فروری کو جے پور مہا کھیل کے شرکاء سے خطاب کریں گے

ممبئی//ہندوستان نے پرتھوی شا کو نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری کے آخر میں شروع ہونے والی ٹی 20 آئی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
شا کی 18 ماہ کے وقفے کے بعد ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ انہوں نے جولائی 2021 میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کے لیے آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔
شا ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم میں ہیں اور رنجی ٹرافی کے حالیہ مقابلے میں انہوں نے 379 رنز بنائے۔ ممبئی کے دھماکہ خیز سلامی بلے باز شا نے سید مشتاق علی ٹرافی 2022 میں بھی 181.42 کے اسٹرائیک ریٹ سے 332 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری شامل تھی۔
وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی جوڑی ٹی 20 سیٹ اپ سے باہرہی ہے جبکہ ہاردک پانڈیا ایک اور سیریز میں ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 کے دوران انجری کا شکار ہونے والے سنجو سیمسن ٹیم سے باہر ہیں جبکہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہےہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ رہنے والے تیز گیند باز ہرشل پٹیل کو بھی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے ایل راہل اور اکشر پٹیل خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ نتیجتاً کے ایس بھرتھ اور شہباز احمد کو ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کلدیپ یادو نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔
شاردل ٹھاکر نے ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے جبکہ ارشدیپ سنگھ صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچ 18 جنوری سے کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ہندوستان کی ون ڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردل ٹھاکر، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، محمد شامی، محمد سراج، عمران ملک۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، شیوم ماوی، پرتھوی شا، مکیش کمار۔
دریں اثنا، بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اس ٹیم میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن اور دھماکہ خیز مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو کو شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان 9 فروری سے ناگپور میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، روندرا جڈیجہ، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انجری کے باوجود آسٹریلین اوپن جیتنے کی امید:جوکووچ

Next Post

سی اے اور اے سی بی کے درمیان جاری کشمکش کے بیچ دنیا کی نظریں آئی سی سی پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ
کھیل

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

2023-02-05
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
کھیل

مودی 5 فروری کو جے پور مہا کھیل کے شرکاء سے خطاب کریں گے

2023-02-05
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا
کھیل

ٹی ٹوئنٹی میچ کا 70سے 80فیصد حصہ پہلے6 اوورز کے انداز سے طے ہوتا ہے،شرجیل خان

2023-02-05
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
کھیل

ٹھاکر نے تیسرے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا تھیم، سانگ، جرسی لانچ

2023-02-05
2007 ورلڈ کپ کے ہیرو جوگندر شرما کا کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کھیل

2007 ورلڈ کپ کے ہیرو جوگندر شرما کا کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2023-02-04
بالی ووڈ سے آفر آئی تھی، شعیب اختر
کھیل

شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

2023-02-04
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی

2023-02-04
شاہین انجری کے بعد دو ہفتے کے ریہیب سے گزریں گے
کھیل

شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

2023-02-04
Next Post
طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

سی اے اور اے سی بی کے درمیان جاری کشمکش کے بیچ دنیا کی نظریں آئی سی سی پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.