نئی دہلی// راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی منشور پر ملک گیر بحث کریں اور اس سے نتیجہ اخذ کریں۔
مسٹر نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور فریقین کو اس پر بات چیت کرنی چاہیے اور کسی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو اس معاملے پر اس کی الگ رائےہوتی ہے اور جب وہی پارٹی اپوزیشن میں آتی ہے تو اس کا نظریہ مختلف ہوتا ہے۔
جنتا دل (ایس) کے ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بھی انتخابی منشور کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سطح پر بات چیت کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
اس سے قبل راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئئے کہا تھا کہ انتخابی منشور کی اہمیت ختم ہو گئی ہے۔ پہلے اس کا وقار تھا اور اعلیٰ تعلیم میں یہ پڑھایا جاتا تھا لیکن اب یہ بند ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سیاسی جماعتوں میں انتخابی منشور کے حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ 1952، 1957 اور 1962 تک تمام پارٹیاں انتخابی منشور پر مرکزی سطح پرغور و خوص کرتی تھیں، مسٹر جھا نے ک انتخابی منشور کو قانونی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سےنفرت نہیں بھیلائی جائے اور نہ ہی یہ آسمانی معاملہ بنے۔