جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جرائم پیشہ افراد کو فروغ دینے والی پارٹی سے ملک کو بچانا مشکل: امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-31
in قومی خبریں
A A
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

مانڈیا// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس اور جنتا دل (سکیولر) ایسی دو پارٹیاں ہیں جو ذات پات کی حمایتی ہیں اور مجرموں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک کو ان سے بچانا مشکل ہو گا۔
مسٹر امیت شاہ نے پوچھا کہ ملک کو ان سے کیسے بچایا جا سکتا ہے ۔ مانڈیا یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جن سنکلپ یاترا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج کہا کہ دونوں پارٹیاں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اقرباء پروری اور بدعنوانی سے چھٹکارہ پانے کے لیے بی جے پی کو مکمل اکثریت دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسان سمان ندھی کے ذریعے کسانوں کو چھ ہزار روپے دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 50 لاکھ کسانوں کو 12 ہزار کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تین لاکھ ہیکٹر اراضی کو آبپاشی اسکیم سے فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔ مسٹر امیت شاہ نے کسانوں کو سمجھایا کہ مسٹر یدیورپا اور مسٹر بومئی کی حکومتوں نے کسانوں کے لیے 13,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
امیت شاہ نے کہا کہ مرکز کی مدد سے ریاست میں تجارتی ترقی بھی ہوئی ہے ۔ کرناٹک کو نیتی آیوگ سے بھی ایوارڈ ملا ہے ۔ بنگلور-میسور ہائی وے ، بنگلورو-حیدرآباد ایکسپریس ہائی وے کے لیے 8,000 کروڑ روپے اور بنگلورو ایئرپورٹ کے دوسرے ٹرمینل کے لیے 5,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سبھی کو مفت ٹیکے فراہم کرکے ہندوستان کو کووڈ فری بنانے کی پوری کوشش کی ہے ۔ کورونا وائرس کے دوران 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن دیا گیا ہے ۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس نے ریاست کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جبکہ بی جے پی نے ایکسپریس وے ، ریلوے لائن، ہائی وے کی برق کاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بومئی کی حکومت اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہے ۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ ملک میں 2024 کے عام انتخابات سے پہلے کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو جیت دلانے کی اپیل کی تاکہ کرناٹک اور ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں سدارمیا حکومت نے پی ایف آئی کا کیس واپس لینے کا کام کیا تھا، لیکن انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہم نے پی ایف آئی پر پابندی لگا دی ہے ۔
اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل، بی جے پی ضلع صدر سی پی امیش، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، وزیر کے گوپالیہ، ڈاکٹر اشوتھ نارائن، کے سی نارائن گوڑا، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی، ریاستی نائب صدر نرمل کمار سورانا سمیت بی جے پی لیڈران موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سال 2023 میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیزی آئے گی، سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان

Next Post

450 بچے مارے گئے: یوکرین کی جدید تاریخ میں 2022 بدترین سال قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ

450 بچے مارے گئے: یوکرین کی جدید تاریخ میں 2022 بدترین سال قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.