جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

450 بچے مارے گئے: یوکرین کی جدید تاریخ میں 2022 بدترین سال قرار

جنگ مشکل تاہم یقین ہے روسی جارحیت ناکام ہوگی: زیلنسکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-01
in عالمی خبریں
A A
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

کیف//
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی افواج اب بھی ڈونباس میں اپنی دفاعی پوزیشن پر قائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کی افواج نے حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں کھوئی اور وہ مشرقی یوکرین میں اب بھی معمولی پیش رفت کر رہی ہیں۔
پاور جنریٹرز کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں کے متعلق یوکرین کے صدر نے زور دیا کہ ان کا ملک اگلے سال کے آغاز میں اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے قابل ہے۔
یوکرین نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے روس کی طرف سے شروع کیے گئے دھماکہ خیز ڈرون سے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ اس سے قبل توانائی کی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر روس نے بمباری کی تھی جس سے لاکھوں یوکرینی بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔بجلی کی بندش بڑے پیمانے پر برقرار ہے جبک ملک بھر میں کئی ہفتوں سے بجلی کی بڑے پیمانے پر راشننگ جاری ہے۔
یوکرین کے شہر کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے کہا کہ جب سے ماسکو نے پہلی بار ملک کے خلاف اپنی جنگ شروع کی ہے دارالحکومت میں 638 مرتبہ سائرن بجائے گئے جس میں ہنگامی حالت تقریباً 694 گھنٹے جاری رہی ہے۔
پوپکو نے مزید کہا ہے کہ یہ عملی طور پر 29 دن ہیں۔ تقریباً ایک مکمل کیلنڈر مہینہ ہے جو شہریوں نے پناہ گاہوں اور بنکروں میں گزارا ہے۔پوپکو نے واضح کیا کہ دارالحکومت پر 52 فضائی حملے کیے گئے جن میں پانچ بچوں سمیت 120 افراد ہلاک ہوئے۔ میزائل اور کروز میزائل حملوں سے 495 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حملوں میں 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، دارالحکومت میں اہم بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔پوپکو نے مزید کہا کہ "2022 کیف کی جدید تاریخ کا بدترین سال تھا،” انہوں نے مزید کہا کہ کیف کی جانب سے روسی زمینی افواج کی پیش قدمی کو پسپا کرنے کے بعد دشمن "فضا سے نسل کشی” کی مہم پر اتر آیا ہے۔
یوکرین کے پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے "ٹیلیگرام” ایپلی کیشن پر جاری کردہ اور جمعہ کو یوکرین کی خبر رساں ایجنسی یوکرینفارم” کی رپورٹ کے مطابق روسی افواج نے جنگ کے آغاز سے اب تک 450 بچوں کو ہلاک اور 872 کو زخمی کردیاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 30 دسمبر 2022 کی صبح تک متاثرہ بچوں کی سرکاری تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
روسی حکام نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین میں تعینات فوجیوں اور ریاستی ملازمین کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان کوششوں کے طور پر کیا گیا ہے کہ پڑوسی ملک کے خلاف فوجی آپریشن کیلئے حمایت حاصل کی جا سکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تصدیق کی کہ بائیڈن انتظامیہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں نرمی کے بارے میں فکر مند ہے۔پرائس نے مزید کہا کہ چین غیر جانبداری کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس کا طرز عمل اس کے بالکل برعکس ثابت ہوتا ہے کیونکہ جب سے روس نے یوکرین میں فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے چین روس کے ساتھ قریبی تعلقات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جرائم پیشہ افراد کو فروغ دینے والی پارٹی سے ملک کو بچانا مشکل: امیت شاہ

Next Post

کمبوڈیا : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ,27افراد جل کر راکھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

کمبوڈیا : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ,27افراد جل کر راکھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.