جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی ملزم کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-22
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

رام لیلا میدان ریلی کی یکم نومبر کی تیاریوں کے سلسلے میں 23 اکتوبر کو ہریانہ کانگریس کی اہم میٹنگ

نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کے آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی ملزم کمپنی کوایم پی ٹی کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ ہونے پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ سی بی ایس ای نے گزشتہ یکم جون کو کمپنی پر جرمانہ عائد کرنے کی بات کہی تھی، لیکن اب تک نہ تو کوئی تادیبی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوئے پانچ ماہ گزر چکے ہیں، لیکن سزا یا کارروائی کے نام پر اب تک کچھ بھی عمل میں نہیں آیا ہے۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ میڈیا کی ایک اہم رپورٹ کے مطابق کمپنی کے خلاف اب تک کوئی تادیبی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ او ایس ایم کی ٹینڈرنگ کے عمل سے کام پورا کرنے میں ناکام رہنے والے وینڈرز کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق شرط کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے کچھ ہی مہینوں بعد کوایم پی ٹی کو 38 کروڑ روپے سے زائد کا ٹھیکہ سونپ دیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ٹھیکہ دینے کے عمل میں شامل وزارتِ تعلیم اور سی بی ایس ای کے حکام کو ہی کمپنی کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری سونپے جانے سے ‘مفادات کے ٹکراؤ’ کا شدید خدشہ پیدا ہوتا ہے۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ طلباء کی اتنی بڑی تحریک کے باوجود وزارتِ تعلیم میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے اور نئے وزیر بھی پچھلے نظام سے ورثے میں ملی کمپنیوں کی پردہ پوشی کر رہے ہیں اور انہیں بچا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو ‘ووٹ چور، پیپر چور حکومت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے اقتدار سے باہر ہو جانا چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام لیلا میدان ریلی کی یکم نومبر کی تیاریوں کے سلسلے میں 23 اکتوبر کو ہریانہ کانگریس کی اہم میٹنگ

Next Post

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

2026-10-22
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

رام لیلا میدان ریلی کی یکم نومبر کی تیاریوں کے سلسلے میں 23 اکتوبر کو ہریانہ کانگریس کی اہم میٹنگ

2026-10-22
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

مودی نے تاریخی سینگول کے کاریگر ایتھراج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-10-22
سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی
قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لی

2026-10-22
قومی خبریں

ریس کورس مسجد کو انہدامی نوٹس غیر قانونی اور غیر دستوری ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

2026-10-22
قومی خبریں

کینٹ آر او نے بیٹری اور انورٹر کے بازار میں قدم رکھا

2026-10-22
موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل
قومی خبریں

موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل

2026-10-21
گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید
قومی خبریں

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

2026-10-21
Next Post
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘

مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے فوج کی تیاریوں کا خاکہ جاری کریں گے راج ناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.