اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا مقصد حاصل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-31
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کو توقع سے زیادہ کامیاب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس یاتراکے ذریعے وہ ملک کوجوڑنے اور نفرت و تشدد کے ماحول کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے اس مقصد پر وہ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہفتہ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران منعقد 9ویں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس یاترا سے انہوں نے بہت کچھ نیا سیکھا ہے ۔ یاترا کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ان پر جو تنقید کی ہے اس نے بھی انہیں سبق سکھایا ہے اور اس سے ان کی بنیادی سوچ کو تقویت ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے ذریعے وہ ہم وطنوں کو زندگی کا ایک نیا طریقہ دینا چاہتے ہیں، لیکن یہ طریقہ لوگوں تک نہ پہنچے اس لئے بی جے پی اور آر ایس ایس انہیں بدنام کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سچائی کے راستے پر چل رہے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کوئی بھی پروپیگنڈہ سچائی کو چھپا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک انہیں بدنام کرنے کی مہم پر تقریباً 5000 کروڑ خرچ ہو چکے ہوں گے ، لیکن اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے اور اگر اس کام پرمزید خرچ کریں گے تب بھی کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے ۔
اپوزیشن لیڈروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پورا اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہے اور وہ ان تمام لوگوں کا خیر مقدم کریں گے جو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جو لوگ ہندوستان کو متحد کرنے کی بات نہیں کرتے ، نفرت اور تشدد پھیلانے میں یقین رکھتے ہیں، وہ لوگ یاترا میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔
سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی کے ساتھ اپنے نظریاتی تعلق کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب ملک میں تشدد اور نفرت کے ماحول کے خلاف ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ایس پی کی سوچ کانگریس کی طرح قومی سطح کی نہیں ہے ۔ ان کا آئیڈیا کیرالہ، تمل ناڈو، بہار یا دیگر ریاستوں میں کام نہیں کرے گا لیکن ان کا آئیڈیا اتر پردیش میں کام کر رہا ہے لہذا قومی سطح پر بی جے پی سے لڑنے کا واحد آپشن کانگریس اور اس کا نظریہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، نوٹ بندی، جی ایس ٹی، چین پالیسی وغیرہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں۔
سیکورٹی پروٹوکول توڑنے کے نوٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ میں بھارت جوڑو یاترا کر رہا ہوں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں بلٹ پروف گاڑی میں سفر کروں، یہ ممکن نہیں ہے لیکن اگر ان کا کوئی لیڈر روڈ شو کے دوران بلٹ پروف گاڑی سے باہر آتا ہے تو وہاں کوئی سیکورٹی پروٹوکول کا مسئلہ نہیں آتا ہے ۔ مطلب، میرے اور ان کے لیڈروں کے لیے دو مختلف پروٹوکول ہیں۔ میں بھارت جوڑو یاترا میں پیدل چل رہا ہوں، تو اس میں بلٹ پروف گاڑی میں جانا ممکن نہیں، اس لیے یہ الزام غلط ہے کہ راہل گاندھی سیکورٹی پروٹوکول توڑ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار زہریلی شراب معاملے کا ماسٹر مائنڈ دہلی کے دوارکا سے گرفتار

Next Post

بی جے پی کرناٹک کے پرانے میسور علاقے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے سرگرم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post

بی جے پی کرناٹک کے پرانے میسور علاقے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.