کولکاتہ//ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہل آئی پی ایل 2022 میں ٹیم کے لیے ایک فنشر کا کرداربھی ادا کر سکتے ہیں۔
راہل کی تعریف کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ راہل کے پاس اپنی ٹیم کے لیے فنشر بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ گواسکر نے پیر کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ‘کرکٹ لائیومیں کہا، راہل کسی بھی ٹیم کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ وہ اوپننگ کرتے ہیں اور 20 اوورز بیٹنگ کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے رفتار کا تعین کرتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان میں فنشر بننے کی صلاحیت بھی ہے۔ وہ ایسے کھلاڑی نہیں ہیں جو صرف اننگ کا آغاز کر سکتے ہیں اور ٹیم کو اچھی شروعات دلاسکتے ہیں۔ وہ اننگز کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس بھرپور شاٹ ہے، اس لیے اگر وہ 15ویں-16ویں اوور تک کھیلتے ہیں تو لکھنؤ اسکور بورڈ پر 200 سے زیادہ کا اسکور لگا سکتا ہے۔