جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کراچی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں پاکستان 438 رنز بنا کر آؤٹ،نیوزی لینڈ کا شاندار آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-28
in کھیل
A A
ٹیسٹ کرکٹ کا 145 سالہ بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

کراچی// نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 438 رنز کے جواب میں شاندار نصف سنچریاں مکمل کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنا لیے ہیں۔
کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو بابر اعظم اور آغا سلمان وکٹ پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ کو دن کی ابتدا میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب کپتان بابر اعظم گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ٹم ساؤدھی کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 161 رنز بنائے۔اس کے بعد آغا سلمان کا ساتھ دینے نعمان علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا۔آغا سلمان نے ذمے دارانہ کھیل پیش کیا اور نعمان نے 75 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ نبھایا، اس 54 رنز کی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب نیل ویگنر نے نعمان کو چلتا کردیا۔محمد وسیم محض پانچ گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور دو رنز بنانے کے بعد اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔
دوسرے سرےپر موجود آغا سلمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور نصف سنچری مکمل کی جس کی بدولت پاکستان نے میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنا لیے تھے۔
کھانے کے وقفے کے بعد صرف ایک رن بنا کر میر حمزہ بھی اش سودھی کا شکار بن گئے، پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آغا سلمان تھے جو 103 رنز کا شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
اس طرح پاکستان ٹیم پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی نے 3، اعجاز پٹیل، مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
میزبان ٹیم کو 438 پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز نے شاندار آغاز کرتے ہوئے دوسرے اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلی۔ڈیون کونوے اور ٹام لیتھام نے دوسرے روز آؤٹ ہوئے بغیر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی۔
کراچی ٹیسٹ کا جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 273 رنز درکار ہیں۔
ڈیوون کونوے 156 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 82 اور ٹام لیتھام 126 گیندوں پر 8 چوکوں کی بدولت 78 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے میر حمزہ بھی ٹیم کو کوئی کامیابی دلانے میں ناکام رہے اور انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے ابرار احمد بھی وکٹ نہ لے سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بنے

Next Post

وزیر اعظم کے بھائی پرہلاد مودی اور ان کا خاندان میسور کے قریب سڑک حادثے میں زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

2026-08-28
سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ
کھیل

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

2026-08-28
آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی
کھیل

آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

2026-08-28
دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی
کھیل

دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی

2026-08-28
انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
کھیل

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

2026-08-27
بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست
کھیل

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

2026-08-27
کھیل

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

2026-08-27
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور

2026-08-27
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

وزیر اعظم کے بھائی پرہلاد مودی اور ان کا خاندان میسور کے قریب سڑک حادثے میں زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.