نئی دہلی،//نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے بچانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا نے آج کہا کہ یہ عوام کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو منشیات کا شکار ہونے سے بچائیں۔
رول 193 کے تحت منشیات کے استعمال کے مسئلہ پر بحث پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جواب کے بعد مسٹر برلا نے کہا کہ نوجوانوں کو بچانا سب کی ذمہ داری ہے اور عوامی نمائندوں کو اس سمت میں خصوصی کوششیں کرنی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جامع مہم چلانے کا عزم نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے اجتماعی کام ہے ۔
قبل ازیں مسٹر شاہ نے تمام ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو نافذ کریں، مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم کو یکساں سنجیدگی اور شدت کے ساتھ چلائیں تاکہ نئی نسل کو نشہ سے بچایا جائے .