جموں//
جموں کشمیر کی حکومت نے سیاستدانوں، ریٹائرڈ ججوں اور حاضر سروس و ریٹائرڈ کیڈر افسران جن میں پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران شامل ہیں‘ سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی آڈٹ کے بعد اضافی سکیورٹی کی واپسی کی ضرورت پڑی۔ اس دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ محفوظ افراد کی درجہ بندی کی بنیاد پر اضافی سکیورٹی کو واپس لینے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی کی درجہ بندی کی از سرنو جانچ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق جن افراد کو ’وائی ‘سکیورٹی دی گئی تھی وہ اسکے بدلے میں ’زیڈ‘ زمرے کی سکیورٹی لیے ہوئے تھے اور جنہیں ’زیڈ ‘زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے وہ ’زیڈ پلس‘سکیورٹی لے رہے ہیں۔
اعلیٰ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ اب اس تفاوت کو ختم کیا گیا ہے اور جو فرد جس سکیورٹی زمرے میں آتا ہے‘ اسے اسی کے مطابق سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انیس سیاستدانوں کی اضافی سکیورٹی واپس لینے کے علاوہ پولیس کے سابق سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کے دو اضافی پی ایس او اور سابق اے ڈی جی پی منیر احمد خان کے تین اضافی پی ایس اوز کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ پولیس افسران، جن کے پاس اضافی پی ایس اوز تھے، جنہیں اب سکیورٹی ہیڈ کوارٹر واپس بلالیا گیا ہے، ان میں ریٹائرڈ آئی جی پیز مبارک احمد گنائی، رؤف الحسن، اے ایس بالی، محمد امین انجم، غلام حسن بٹ،جاوید احمد مخدومی اور شمس احمد خان، محمد امین شاہ اور جگجیت کمار شامل ہیں۔
عدلیہ سے وابستہ مظفر حسین عطار، ریٹائرڈ جج ہائی کورٹ(موجودہ چیئرمین کمیٹی برائے فکزیشن اینڈ ریگولیشن آف فی ان پرائیویٹ سکولز) اور بشیر احمد ڈار، سابق سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔
حاضر سروس اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران، جنہوں نے اضافی سیکورٹی کور کھو دیا ہے، ان میں مسعود سامون (سابق پبلک سرقس کمیشن ممبر) اطہر عامر شفیع ( کمشنر ایس ایم سی)، فضل الحسیب(ڈائریکٹر ٹورازم) سمرندیپ سنگھ (اسوقت مرکزی ڈیپوٹیشن پر ہیں)، راہل یادو، کمشنر، جموں میونسپل کارپوریشن؛ غلام نبی نائک، ریٹائرڈ آئی اے ایس اور خورشید احمد شاہ، ریٹائرڈ کمشنر/ سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔
نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی، بی جے پی، ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) اور پیپلز کانفرنس کے مزید سیاستدانوں سے بھی اضافی سکیورٹی کور ہٹادیا گیا ہے۔
ان سیاستدانوں میں سابق وزیر اور کانگریس کے ریاستی یونٹ کے سابق سربراہ غلام احمد میر، سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ ناصر اسلم وانی عرف سوگامی، کفیل الرحمان، نذیر گریزی (سابق ڈپٹی اسپیکر)، جاوید رانا، این سی کے تمام سابق ایم ایل اے‘ڈاکٹر سجاد شفیع، شفقت وٹالی، ہلال اکبر لون، تاج محی الدین، سابق وزیر (اب ڈی اے پی میں)، محمد اقبال میر، فیاض احمد میر، دونوں کانگریس، اور محمد امین بٹ، سابق ایم ایل اے (ڈی اے پی)۔ بی جے پی کے جن تین کارکنوں کی اضافی حفاظت واپس لے لی گئی ہے، ان میں غلام حسن ملک، بلال احمد پرے اور محمد اشرف ریشی کے طور کی گئی ہے۔
اپنی پارٹی کے طارق احمد ویری نے بھی اپنے ساتھ اضافی سکیورٹی کھو دی ہے۔پی ڈی پی لیڈر عبدالاحد تانترے کا اضافی تحفظ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس کے رہنما، جن کے اضافی پی ایس اوز کو سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے واپس بلایا ہے، ان میں سکینہ انصاری، کمیل حسین انصاری، ڈاکٹر امجد رضا انصاری، عبدالحسین بھٹ، نگہت گل، عدنان اشرف میر، محمد یاسین بھٹ اور حبیب اللہ بیگ شامل ہیں۔
پولیس کے جن افسران کی اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں پولیس ہیڈکوارٹر سے منسلک ایس پی شبیر احمد ملک، آئی جی پی کشمیر کے اسٹاف آفیسر، زبیر احمد خان، ایس ایس پی پی سی آر سری نگر، فیاض احمد لون، ایس ایس پی اور کمانڈنٹ آئی آر پی۱۰ویں بٹالین، مقصود الزماں، ایس ایس پی (ایس او برائے آئی جی پی ٹریفک) منصور احمد میر، نگہت امان، ڈپٹی کمانڈنٹ جے کے اے پی، عاشق حسین ٹاک، ایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ، عمران فاروق، ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی ایس بی۔ کشمیر، آفتاب احمد میر، ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ، شیخ عادل مشتاق، ڈی ایس پی اینٹی ہائی جیکنگ سری نگر، افروز احمد، ایڈیشنل ایس پی شوپیاں، اعجاز احمد ملک، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی، اتل شرما، کمانڈنٹ آئی آر پی، راجہ ذہیب تنویر، ایس پی نارتھ سری نگر، راسخ احمد میر، ڈپٹی کمانڈنٹ شامل ہیں۔
جن سرکاری اہلکاروں کا اضافی سیکورٹی کور واپس لیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر بشیر احمد بٹ، وائس چیئرمین، جے اینڈ کے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سرینگر، اعجاز احمد بٹ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر، محمد حنیف بلخی، ریاض احمد، ڈائرکٹر ایس آر ایل ایم، غالب محی الدین، سی ای او ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی شوپیاں/کولگام، ریاض احمد وانی، سابق ڈائریکٹر اربن اینڈ لوکل باڈیز، سمیرا خان، جے اینڈ کے ایڈز پریوینشن کنٹرول سوسائٹی، ظفر حسین شال، ایڈیشنل ڈی سی اونتی پورہ اور سجاد قادر، جنرل منیجر ڈی آئی سی سری نگر/بڈگام شامل ہیں۔