نئی دہلی/۱۷دسمبر
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ چین ملک میں گھس آیا ہے اور سرحد کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں میں تعمیراتی کام کر رہا ہے ، لیکن حکومت اس کے بارے میں بحث کرانے کو تیار نہیں ہے ۔
کھڑگے نے کہا کہ شمال مشرقی سرحد پر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں میں چین جس طرح اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے وہ ملک کی سلامتی کے لیے تشویشناک ہے اور حکومت کو اس پر ملک کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے ۔
کانگریسی صدر نے ٹویٹ کیا ”چین کی جمفیری رج تک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہندوستان کے اسٹریٹجک ’سلیگوڑی کوریڈور‘کو خطرے میں ڈال رہی ہے – جو شمال مشرقی ریاستوں کے لیے گیٹ وے ہے ۔ یہ ہماری قومی سلامتی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے ۔ نریندر مودی جی، ملک میں چین پر بحث کب ہوگی۔“