تاپے//
تائیوان میں 6.2شدت کا زلزلہ آنے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے تائیوان کے دارالحکومت میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز ساحلی علاقےہولین کاونٹی میں زیرزمین چھ کلو میٹر کی گہرائی تک تھا۔
امریکی ارضیاتی سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5,9تھی جبکہ اس کی زمین میں گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ خیال رہے فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
تائیوان میں سیسمالوجیکل سنٹر کے ذمہ دارچن کو چانگ نے بتایا ہے کہ زلزلے کا جھٹکا پورے تائیوان میں محسوس کیا گیا۔ اس کے بعد آٹھ آفٹر شاکس آئے ، خدشہ ہے کہ ابھی مزید آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اس سے پہلے آنے والے زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت میں شددی تر تھے، اب کی بار آنے والے جھٹکے اس سے کافی کمزور تھے۔ زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے تائیوان میں سب وے اور ریلوے کی سروس کو آہستہ چلنے کی ہدائت کر دی گئی ۔ البتہ کسی بھی ٹرانسپورٹ سروس کو روکا نہیں گیا ہے۔