ماسکو//
روس کے شہر انگارسک میں پیٹرول ریفائنری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق ارکٹسک کے شہر انگارسک میں واقع پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی جو مختصر وقت میں 2 ہزار مربع میٹر سے زائد علاقے میں پھیل گئی۔کثیر تعداد میں فائر بریگیڈ ٹیموں کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گیس کے اخراج کی وجہ سے لگی ہے۔روس تفتیشی کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔